FBR signs MOU with Lahore University of Management Sciences
Federal Board of Revenue and the ‘Technology for People Initiative (TPI)’ of Lahore University of Management Sciences (LUMS) signed an MoU at FBR headquarters today. The ceremony was witnessed by Chairman FBR, Mr. Rashid Mahmood Langrial, along with other senior officials from FBR and LUMS. On behalf of FBR, Mr. Muhammad Junaid Jalil Khan, Member Customs (Operations), and on behalf of LUMS, Dr. Muhammad Fareed Zaffar, Director of TPI-LUMS, signed the MoU. The MoU aims at future collaboration in the use of machine learning and data analytics.
The collaboration between Customs and TPI is aimed at enhancing efficacy of Customs Risk Management System to facilitate cross border trade. This will help minimize human interface while ensuring improved regulatory compliances including yield of due revenues by enabling Customs to control mis-invoicing. This collaboration will also extend to the design of National Targeting Centre (NTC) aimed at profiling and targeting of persons, entities and conveyances which are involved in the movement of illicit goods. NTC is an ICT based platform used globally for information sharing and targeting by Customs and other agencies.
The Chairman FBR emphasized on closer collaboration between public sector organizations and academia for transfer of knowledge and developing indigenous solutions. The TPI aims to bridge the gap between academics and the public sector to stimulate a culture of research and evidence-based policymaking and provide citizens and policymakers with open access to data and research to improve transparency and accountability.
Pakistan Customs is expected to capitalize on the vast experience of TPI-LUMS which is providing custom made technological solutions to public sector organization on pro-bono basis leveraging machine learning and data analytics.
ایف بی آر اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) کے "ٹیکنالوجی فار پیپل انیشی ایٹو (ٹی پی آئی)" نے پیر کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں چیئرمین ایف بی آر،راشد محمود لنگڑیال، ایف بی آر اور لمز کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے محمد جنید جلیل خان، ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور لمز کی جانب سے ڈاکٹر محمد فرید ظفر، ڈائریکٹر ٹی پی آئی-لمز نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد مستقبل میں مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال میں تعاون کرنا ہے۔
پاکستان کسٹمز اور ٹی پی آئی کے درمیان یہ تعاون کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔ اس سے انسانی مداخلت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ریگولیٹری تقاضوں کی بہتر تعمیل، بشمول محصولات کی درست وصولی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سے کسٹمز کو غلط انوائسنگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
اس تعاون کا دائرہ کار نیشنل ٹارگٹنگ سینٹر (این ٹی سی) کے ڈیزائن تک پھیلایا جائے گا جس کا مقصد ان افراد، اداروں اور گاڑیوں کی پروفائلنگ اور نشاندہی ہے جو غیر قانونی اشیاء کی نقل و حرکت میں ملوث ہیں۔ این ٹی سی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسٹمز اور دیگر اداروں کی طرف سے عالمی سطح پر معلومات کے تبادلے اور ٹارگٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے علم کے تبادلے اور مسائل کے مقامی حل تیار کرنے کے لیےسرکاری اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ ٹی پی آئی کا مقصد تعلیمی اداروں اور سرکاری شعبے کے درمیان خلا کو پُر کرنا ہے تاکہ تحقیق اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور شہریوں اور پالیسی سازوں کو شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا اور تحقیق تک کھلی رسائی فراہم کی جا سکے۔
پاکستان کسٹمز ٹی پی آئی- لمز کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے جو سرکاری اداروں کو مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کو بروئے کار لاتے ہوئے پرو بونو بنیادوں پر خصوصی تکنیکی حل فراہم کر رہا ہے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
Sep 09, 2024