Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR rebuts media reports claiming Rs 12 bn taxes imposed

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اخبارات میں چھپنے والی اِس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء میں 12 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
جمعرات کے روز جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایف بی آرنے متعلقہ خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔درآمدی بل کے حجم کو کم کرنے اور روپے کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں کی درآمد اور اسی طرح پاکستان میں بننے والی 1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے دو سے تین ارب روپے کیے محصولات متوقع ہیں جبکہ اسی بل میں کم از کم 10 ارب روپے سے زائد کے ریلیف اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔فنانس بل سے مجموعی طور پر ایف بی آر محصولات میں 6.8 ارب روپے کی کمی آئے گی جس سے کاروباری افراد کی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔

 

Hamid Raza Khan
Secretary PR (FATE)
Jan 25, 2019