FBR prohibits unauthorized interaction of FBR Officers & Officials with taxpayers & businessmen
حکومت پاکستان
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو
ریوینیو ڈویژن
پریس ریلیز
تاریخ: اٹھائیس اکتوبر دو ہزار انیس
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی ایف بی آر افسران و سٹاف کو ہدایات
ٹیکس گزار و کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطہ قائم نہ کیا جائے
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹیکس گزاروں اور کاروباری افراد سے کسی بھی قسم کا غیر قانونی رابطہ قائم نہ کریں اور ملاقات 'ایس ایم ایس، ٹیلیفون رابطہ اور ای میل کرنے سے اجتناب کریں۔ رابطہ صرف اسی صورت میں کیا جائے جب قانونا ایسا کرنا ضروری ہو۔ ایف بی آر کی طرف سے یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ جعلی رابطہ کا سدباب ہو اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں پالیسی یکم نومبر 2019 سے نافذالعمل ہو گی اور کوئی بھی افسر یا سٹاف خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 اور گورنمنٹ سرونٹ ای اینڈ ڈی رولز 1973 کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹیکس گزاروں و کاروباری افراد اور تجارتی تنظیمات سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی شکایات درج کرائیں تا کہ پالیسی پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جا سکے۔
Secretary PR FATE Wing