FBR issues SRO 533 (I)/2023 dated 08.05.2023 To Further Amend Rules Pertaining to the Temporary Importation of Vehicle
In order to circumvent the mis-use of carnet de-passage/temporary importation of vehicles by foreigners/ex-patriate Pakistanis, the Federal Board of Revenue has issued SRO 533 (I)/2023 dated 08.05.2023 amending the temporary importation of vehicles’ rules covered under Chapter VI of the Customs Rules 2001.
Under the new rules, definition of the “tourist” has been updated and new provisions have been incorporated to strictly monitor the carnet related information through Pakistan Customs Computerized System and by keeping close liaison with Federal Investigation Agency (FIA). The passport of the tourist will be flagged with the carnet documents for proper reconciliation of vehicles imported under the carnet facility.
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کی عارضی درآمد کے حوالے سے قواعد میں مزید ترمیم کا مورخہ 8 مئی 2023 کوایس آر او 533(1)/2023 جاری کر دیا۔
غیر ملکیوں اور تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے گاڑیوں کی عارضی درآمد کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 8 مئی 2023 کو ایس آر او 533(1)/2023 جاری کیا ہے جس میں کسٹمز رولز 2001 کے تحت گاڑیوں کی عارضی درآمد کے قواعد و ضوابط میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔ نئے قوانین میں ”سیاح“ کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور مزید نئی دفعات کے تحت فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اور پاکستا ن کسٹمز کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق معلومات کی سختی سے نگرانی کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سیاحوں کے پاسپورٹ کو کارنے کی دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ اس سہولت کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی صحیح طور پر جانچ پڑتال کی جا سکے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
May 08, 2023