FBR issues directions to Field Offices to resolve pending pension cases
Federal Board of Revenue (FBR) has issued directions to all its Field Formations to resolve all the pending pension cases of employees. In the month of August, twenty pending pension cases of employees of RTO Sargodha have been indicated. Majority of these pension cases are pending with District Accounts office. FBR has issued directions to Regional Tax Office, Sargodha to coordinate with the District Accounts Office for payment of pensionary benefits to the retired employees in case of delay beyond one month after retirement and complete the pending cases being processed in RTO by 30th September, 2020.
Similarly, FBR(HQ) has also directed RTO, Islamabad to coordinate with AGPR and resolve the pending pension cases of all employees retired from January to June, 2020. Moreover, RTO Islamabad has been directed to coordinate with the AGPR for payment of pensionary benefits to the retired employees.
ایف بی آر کا ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن ادائیگی کے لئے فیلڈ دفاتر کو ہدایات
فیڈر ل بورڈ آف ریوینیو نے ادارے کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بر وقت پنشن ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کے اگست کے ماہ میں بیس پنشن ادائیگی کے زیر التواءکیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان میں سے زیادہ زیادہ کیسز کی تعداد ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر سرگودھا میں زیر التواء ہیں۔
ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر سرگودھا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے کے ایک ماہ بعد تک پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس دفتر کی مدد سے پنشن کے فوائد ملازمین کو فراہم کرنے کے انتظامات کئے جایئں اور پنشن کے تمام کاغذات تیس ستمبر تک ہر حال میں مکمل کئے جائیں۔
اسی طرح ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفتر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ جنوری سے جون 2020 تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور 2017 کا ایک زیر التواء پنشن کیس فی الفور اے جی پی آر کے ساتھ مل کر حل کیا جائے اور زیر التواء پنشن کیسز کو دیئے جانے والے پنشن فوائد کے انتظامات کئے جائیں۔
Secretary PR (FATE)