Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR Introduces New Payment Creation System

Guided by the vision of the Government to modernize Pakistan’s tax infrastructure, FBR is reinforcing its commitment to advancing tax administration and enhancing revenue collection through advanced digital solutions. As part of this progressive approach, FBR has introduced the New Payment Creation System, namely ePayment 2.0, available within the IRIS 2.0 portal, an advanced platform designed to simplify tax payment processes for taxpayers across Pakistan. This innovative system enables secure, efficient, and user-friendly online payments, accessible directly from taxpayers' bank accounts via internet banking, ATMs, and mobile banking, eliminating the need for physical bank visits.
 
ePayment 2.0 marks a significant advancement in revenue management, covering a wide range of taxes, including Income Tax, Sales Tax, Federal Excise Duty, and Withholding Taxes. Previously, taxpayers used a separate ePayment system outside IRIS 2.0, requiring them to switch between portals. Now, with ePayment 2.0, FBR has provided a unified and improved user interface accessible directly within IRIS 2.0. By generating a unique Payment Slip ID (PSID), it enables quick and convenient payments for both registered and unregistered taxpayers. Upon payment completion, a Computerized Payment Receipt (CPR) is issued via email and SMS, providing official confirmation and easy access for future use within the IRIS 2.0 system.
 
Through a secure, precise multi-step workflow, the system allows taxpayers to generate a PSID, complete payment through ADC channels and receive a Computerized Payment Receipt (CPR) in real-time, accessible for future compliance needs within IRIS. To enhance transparency and accountability, it includes comprehensive PSID search feature, allowing taxpayers to easily retrieve and confirm payment records. This level of automation and integration minimizes errors and delays, significantly improving the tax payment experience and supporting FBR’s vision for a business-friendly compliant tax environment.
 
Ms. Aisha Farooq, Director General (IT&DT) inaugurated the ePayment System at PRAL Headquarters in Islamabad. Her presence underscored the strategic importance of this digital advancement in FBR’s ongoing modernization initiatives, emphasizing the system’s role in enhancing taxpayer convenience and operational efficiency. This is yet another groundbreaking innovation that solidifies FBR's leadership in digital tax administration. With the introduction of ePayment 2.0, FBR has not only simplified the tax payment process but also unified it within the IRIS 2.0 platform, providing taxpayers with a seamless, enhanced experience. This integrated system eliminates the need for multiple logins and platform switches, offering a single, cohesive interface that is both intuitive and efficient. Taxpayers now benefit from a streamlined process that brings all essential tax payment functions under one roof, making compliance more accessible and convenient than ever. By prioritizing user experience through a modernized, consolidated interface, FBR reaffirms its commitment to supporting taxpayers and fostering a more efficient, digitally progressive Pakistan.
 
ایف بی آر *** پریس ریلیز ***
 
ایف بی آر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کرا دیا ۔ *** حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف بی آر نے ادائیگیوں کا ایک نیا سسٹم ePayment 2.0 متعارف کرا دیا ہے جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔ ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹم IRIS 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے۔ یہ ایک جدید پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ اس سسٹم سے صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے محفوظ، مؤثر اور آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی جس سے بینک جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
 
ریونیو مینجمنٹ میں ePayment 2.0 ایک اہم پیش رفت ہے جو کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کو IRIS 2.0 سے باہر ایک علیحدہ ePayment سسٹم استعمال کرنا پڑتا تھا جس میں مختلف پورٹلز کے درمیان تبادلہ شامل ہوتا تھا۔ اب ePayment 2.0 کے ذریعے ایف بی آر نے ایک متحد اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے جو IRIS 2.0 میں براہ راست دستیاب ہے۔ ایک منفرد پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) جنریٹ کرکے یہ سسٹم دونوں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے فوری اور آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جاتی ہے اور اسے IRIS 2.0 سسٹم میں مستقبل کے استعمال کے لیے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
یہ سسٹم ایک محفوظ اور درست ملٹی اسٹیپ ورک فلو کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو PSID جنریٹ کرنے، اے ڈی سی چینلز کے ذریعے ادائیگی مکمل کرنے اور فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے اس میں جامع PSID سرچ فیچر بھی شامل ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کا ریکارڈ آسانی سے حاصل اور تصدیق کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس نوعیت کی آٹو میشن اور انٹگریشن کی بدو لت غلطیوں اور تاخیر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کا مرحلہ واضح طور پر آسان ہو جاتا ہے جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ایف بی آر کاروبار دوست ماحول مہیا کرنے کے لئے انتھک محنت کررہا ہے ۔
 
ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں PRAL ہیڈکوارٹر میں ePayment سسٹم کا افتتاح کیا۔ ان کی موجودگی سے ایف بی آر کے جاری جدیدیت کے منصوبوں میں اس ڈیجیٹل پیش رفت کی اسٹریٹیجک اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس نئے سسٹم سے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک اور انقلابی جدت ہے جو ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔ ePayment 2.0 متعارف کرا کے ایف بی آر نے نہ صرف ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا ہے بلکہ اسے IRIS 2.0 پلیٹ فارم میں ضم کر دیا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں کا ایک آسان اور بہتر طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔ اس مربوط نظام سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے، اور ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے نہایت آسان اور مؤثر ہے۔ ٹیکس دہندگان کو اب ایک ایسا منظم عمل میسر ہے جس سے تمام ضروری ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی سہولت ایک جگہ پر دستیاب ہے جس سے ٹیکس کمپلائنس پہلے سے زیادہ آسان اور سہل ہو گئی ہے۔ ایک جدید اور جامع انٹرفیس کے ذریعے صارف کی سہولت کو اولین ترجیح بنا کر، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی معاونت اور ایک زیادہ مؤثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کر تا ہے۔
.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Nov 13, 2024