Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR inks MoU with NADRA

In line with the vision of the Prime Minister to automate tax collection system to facilitate the taxpayers, Federal Board of Revenue under the guidance of Special Assistant to Prime Minister on Revenue, has signed an MoU with NADRA for real-time verification of CNICs and associated details.

Linking NADRA and FBR systems will help improve FBR’s service delivery standards for taxpayers as it will help to automate tax refunds prefill data in withholding statements and tax returns. It will also promote ease of doing business by saving time spent in regulatory compliance. In addition, this data linkage will facilitate onward linking of FBR’s system with other organizations. This has a huge potential for identification of persons who are either outside the tax net or conceal their income and assets.

ایف بی آر اور نادرا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو کی رہنمائی میں قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ تفصیلات کی براہ راست تصدیق کے لئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

نادرا اور ایف بی آر کے سسٹمز کو آپس میں جوڑنے سے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو معیاری خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی کیونکہ اس سے ٹیکس ریفنڈز کا ڈیٹا خودکار طریقے سے ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس اور ٹیکس گوشواروں میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح قواعد کی پاسداری پر لگنے والے وقت کی بچت ہو گی اور کاروبار کی آسانی کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ اس مرحلے پر ڈیٹا کو آپس میں جوڑنے سے آگے چل کر ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی راہ ہموار ہو گی۔ اس سہولت کی بدولت ایسے افراد کی نشاندہی کے بے پناہ مواقع پیدا ہو جائیں گے جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں یا اپنی آمدنی اور اثاثے چھپا رہے ہیں۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR/FATE
Nov 11, 2020