Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR Holds Crucial Meeting with Trade Unions Regarding Tajir Dost Scheme

The Federal Board of Revenue (FBR) convened a pivotal meeting with representatives from various Trade Unions of Pakistan which was also attended by Chief Coordinator of the Tajir Dost Scheme Naeem Mir and other senior officials at the FBR Headquarters. The meeting aimed to address concerns raised by the trade and business community regarding the implementation of the Tajir Dost Scheme and to foster a collaborative approach towards its success.
 
During the meeting, representatives of the Trade Unions emphasized the need for clearer guidelines on taxation for newly registered traders under the Tajir Dost Scheme. They were of the view that retailers' reluctance to register stemmed from ambiguity surrounding the taxation regime, potentially hindering the scheme's effectiveness in enrolling traders. Additionally, the representatives highlighted the absence of facilitation, tax exemptions or incentives to convince retailers to register under the scheme.
 
FBR officials and the Chief-coordinator of the Tajir Dost Scheme agreed to consider the trade community's reservations and recommendations. They asked them to submit a unified proposal within one week regarding the registration and taxation of traders under the scheme. Furthermore, FBR affirmed its commitment to collaborate with all stakeholders involved in the registration drive to enhance tax compliance nationwide. FBR also urged the Trade Unions to cooperate with the Government in facilitating the registration of traders under the Tajir Dost Scheme.
 
The meeting reflects the commitment of FBR towards promoting tax culture across the country for sustained economic growth. FBR reiterates its dedication to fostering an environment conducive to trade and commerce, ensuring transparency and fairness in taxation policies.
 
ایف بی آر کا تاجر دوست سکیم کے حوالے سے ٹریڈ یونینز کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد
 
 
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجر دوست سکیم کے حوالے سے پاکستان کی مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیاجس میں تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر اوردیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس کا مقصد تاجر دوست سکیم کے اطلاق کے حوالے سے کاروباری برادری کی طرف سے اٹھائے جانے والے خدشات کو دور کرنا اور اس کی کامیابی کے لئے باہمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔
 
اجلاس کے دوران ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے تاجر دوست سکیم کے تحت نئے رجسٹرڈہونے والے تاجروں کے لئے ٹیکس کے حوالے سے واضح گائیڈ لائنز  کی ضرورت پر زور دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن میں پرچون فروشوں کی ہچکچاہٹ ٹیکس کے نظام میں ابہام کی وجہ سے پیدا ہو ئی ہے جوسکیم کے موثر ہونے میں ممکنہ طور پر رکاوٹ ہے۔مزید برآں ان نمائندوں نے پرچون فروشوں کوتاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹرہونے کے لئے رضامند کرنے کی غرض سے رجسٹریشن میں آسانی، ٹیکس میں چھو ٹ یا رعایتوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی۔
 
ایف بی آر حکام اور تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نے تاجر برادری کے تحفظات اور سفارشات پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔انہو ں نے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سے اس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے حوالے سے اپنی متفقہ تجاویز ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کو کہا۔مزید برآں ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کے لئے رجسٹریشن مہم میں شامل تمام سٹیک ہو لڈرز کے ساتھ تعاون کے عزم کاا عادہ کیا۔ ایف بی آر نے ٹریڈ یونینز پر بھی زور دیا کہ وہ تاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
 
یہ اجلاس پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پورے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف بی آر ٹیکس کی پالیسیوں میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے،کاروبار اور تجارت کے لئے سازگارماحول کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔
 
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
May 17, 2024