FBR EXCEEDS THE REVENUE TARGET OF MAY, 2024
FBR has exceeded the revenue target by collecting Rs. 760 billion for the month of May 2024 against the assigned target of Rs. 745 billion. The overall revenue growth remained 31% during the first eleven months of the year as compared to the same period last year. During the month of May, 2024, FBR has registered remarkable growth of 33% as compared to May 2023. The growth in domestic taxes has been 43.0% during the month which is very impressive. It has been the policy of the government to mobilize more resources from the domestic taxes. Team FBR has put in a lot of effort to achieve assigned revenue targets.
Chairman FBR appreciated the determination and hard work depicted by FBR officers and officials. FBR is poised to achieve assigned target for the last month of the current financial year i.e. June, 2024.
ایف بی آر نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے۔
ایف بی آر نے مئی 2024 کے مقررہ ہدف 745 ارب روپے کے مقابلہ میں 760 ارب روپے کے محصولات جمع کر لئے۔ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران پچھلے سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں مجموعی طور پر محصولات جمع کرنے کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مئی 2023 کے مقابلہ میں مئی 2024 میں 33 فیصد کی غیر معمولی گروتھ رجسٹر کی ہے۔ مئی کے مہینے میں ڈومیسٹک ٹیکسز میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ زیادہ وسائل ڈومیسٹک ٹیکسز سے حاصل کئے جائیں۔محصولات کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے ٹیم ایف بی آر نے ان تھک محنت کی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور سٹاف کے عزم اور محنت کو سراہا ہے۔ ایف بی آر رواں مالی سال کے آخری مہینے جون 2024 کے مقرر ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
May 31, 2024