FBR clarifies news about Sales Tax Refunds & Sales Tax collection
Federal Board of Revenue has issued a clarification on the news item titled “stuck refunds pile up to Rs 100 bln in eight months” published in a section of the press and has stated that the refund claims filed in Annex-H are only 37 billion in which 29.5 billion have been issued and the rest are deferred due to data feeding errors.
FBR has further clarified another news item titled “double-digit drop in sales tax collection clouds revenue outlook” published in press and has stated that sales tax domestic growth up to February 2020 is 32.5% till date and overall growth of sales tax is 24% which is in line with performance up to January of 24.6%. The news published in the press stating double digit drop in sales tax is baseless and misleading.
سیلزٹیکس اور ریفینڈز سے متعلقہ اخباری خبروں پر ایف بی آر کی وضاحت
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے پریس میں چھپنے والی خبرجس میں کہا گیا ہے کہ' ایف بی آر نے آٹھ ماہ میں اکٹھے ہونے والے 100ارب کے ریفینڈز تاحال جاری نہیں کئے 'پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینکسچرایچ پر درج شدہ ریفینڈز کے کیسز 37 ارب روپے پر مشتمل ہیں جن میں سے 29.5 ارب کے ریفینڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ باقی ماندہ ریفنڈز کے کیسز کو غلط ڈیٹا داخل کرنے کی بناء پر جاری نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ایف بی آر نے ایک اور خبرجس میں کہا گیا ہے کہ' سیلز ٹیکس کی کولیکشن میں دو ہندسی ڈراپ آیا ہے' پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی ذرائع سے حاصل کردہ سیلز ٹیکس میں فروری 2020 اب تک 32.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سیلز ٹیکس میں مجموئی اضافہ 24 فیصد ہے جو کہ جنوری تک کے 24.6 فیصد شرح نمو کے برابر ہے۔ اس حوالے سے چھپنے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
Secretary PR FATE Wing