Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR clarifies news about fake Tax Refunds

Federal Board of Revenue has issued a clarification on the news aired on electronic media about the issuance of fake refunds. FBR has explained that two processes are being used to deal with refund cases. The first is the processing of refunds through automated system for the exporters. In this process, the audit of the refund is conducted after the issuance of refunds. The other system of refund issuance has been devised for the taxpayers not associated with the export sector. The refunds issued through this mode are called the “carry forward refunds.” Such refunds are issued once in a year. The audit is conducted before the issuance of such refunds.

FBR has clarified that taxpayers involved in presenting the wrong invoices are dealt strictly and recovery is made from them. Moreover, penalty and default surcharge is also imposed to curb this practice. Sometimes, the audit process of refunds takes longer period of time which may cause problem of liquidity for the exporter, in case of delayed issuance of refunds. To avert liquidity crunch for the businesses, the refunds are issued and the scrutiny is conducted afterwards.

There are certain inbuilt checks within the system to match the input claim by one person with output claim by another person. To avoid revenue loss, FBR has almost resolved the issue of fake invoices. Sometimes, it becomes a little cumbersome and lengthy to check the flying invoices but the scrutiny is conducted in all the cases. FBR has computer analytics system of CREST. It is baseless to assume that FBR does not conduct the scrutiny. The processing of the case may take time but it is certain that all refund cases are audited.

جعلی ریفنڈز کے حوالے سے ایف بی آر کی وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے دوطرح کے طریقہ کار اختیار کئے جاتے ہیں۔ ایک طریقہ کار خود کار نظام کے تحت برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے کے لئے اختیار کیا جاتا ہے۔ اس قسم کے زمرے میں آنے والے ریفنڈ کیسز کی جانچ پڑتال ریفنڈ ادائیگی کے بعد کی جاتی ہے۔ دوسرا ریفنڈ کا طریقہ برآمدی سیکٹرز سے وابستہ نہ ہونے والے افراد کے لئے وضع کیا گیا ہے۔اس قسم کے ریفنڈز'' جاری رہنے والے ریفنڈز' 'کہلاتے ہیں۔ یہ ریفنڈز سال میں ایک مرتبہ جاری کئے جاتے ہیں۔ اس قسم کے ریفنڈکیسز میں آڈٹ ریفنڈ جاری ہونے سے پہلے کر لیا جا تا ہے۔

ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ غلط انوائیسز دینے والے ٹیکس گزاروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اور ان سے ریکوری کی جاتی ہے۔ ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کی جاتی ہے۔ آڈٹ کرنے کے مرحلے میں بعض اوقات زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور وقت پر ریفنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری افراد کو لیکویڈیٹی کا مسئلہ بن سکتا ہے جس کو روکنے کے لئے ریفنڈز جاری کر دئے جاتے ہیں اور جانچ پڑتال کا عمل بعد میں مکمل کیا جاتا ہے۔

سسٹم کے اندر خود کار طریقے سے چیک کرنے کا بھی آپشن ہے تاکہ ریفنڈز دعوی کرنے والے کی ان پٹ آوٹ پٹ معلومات کی تصدیق کی جا سکے۔ ریوینیو نقصان سے بچنے کے لئے جعلی انوائیسز کی روک تھام کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ فلائینگ انوائیسز کو چیک کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ اس سلسے میں کریسٹ CREST  کا نظام بھی کمپیوٹر کے ذریعے استعمال ہو رہا ہے۔ ایف بی آر اس امر کو یقینی بنا تا ہے کہ تمام طرح کے ریفنڈز کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کی جائے ۔ بعض اوقات وقت زیادہ لگ سکتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں کہ جانچ پڑتال نہ ہو۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Feb 03, 2020