Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR and Financial Monitoring Unit (FMU) to Enhance Coordination To Combat Illicit Finance

Chairman Federal Board of Revenue Malik Amjed Zubair Tiwana emphasised the need for sustained collaboration between Federal Board of Revenue (FBR) and Financial Monitoring Unit (FMU) for development of quality financial intelligence on tax evasion and its optimal utilization in investigations. The Chairman said this while addressing the concluding ceremony of the FBR-FMU Joint Workshop on Financial Intelligence for Tax Evasion organized with the assistance of FCDO’s UPSCALE Programme in FBR headquarters on 27-28 January, 2024. 
The Chairman FBR congratulated the Directorate General of Intelligence and Investigation-Inland Revenue and the FMU for organising the event and desired for further enhancement of this partnership to achieve the unanimous goal of combating illicit finance. Mr. Tiwana also thanked Mr. Lewis Evans of British High Commission, present at the occasion, for providing assistance in organising the event.
 
Ms. Lubna Farooq, Director General of FMU, thanked FBR and FCDO and underscored the need for sustained coordination between FBR and FMU for enhancing the knowledge base and promoting mutual understanding for combating tax fraud and tax evasion. This collaborative approach, she said, will enhance the effectiveness of investigations and contribute to a more robust and interconnected framework for combating financial crimes.
The workshop was also attended by the analysts of FMU and investigating officers of the Directorate General of Intelligence and Investigation-Inland Revenue. The workshop focused on identifying and understanding risk areas for financial intelligence on tax crimes.  
 
ایف بی آر اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ غیر قانونی فنانس کی روک تھام کے لئے تعاون کو فروغ دیں گے۔
 
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے معیاری فنانشل انٹیلی جنس کے استعمال اور موثر تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر اور فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) کے درمیان مستقل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ چیرمین ایف بی آر نے یہ بات ایف بی آر۔ایف ایم یو کی فنانشل انٹیلی جنس برائے ٹیکس چوری پر منعقد مشترکہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کا اہتمام ایف سی ڈی او کے UPSCALE  پروگرام کے تعاون سے ستائیس اور اٹھائیس جنوری 2024  کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن۔ان لینڈ ریونیو اور ایف ایم یو کو تقریب کے انعقاد پر مبار ک باد پیش کی اور غیر قانونی فنانس سے نمٹنے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اس شراکت داری کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیرمین ایف بی آر  نے اس موقع پر موجود برٹش ہائی کمیشن کے لیوس ایونز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون فراہم کیا۔
 
ایف ایم یو کی ڈائریکٹر جنرل لبنیٰ فاروق نے ایف بی آر اور ایف سی ڈی او کا شکریہ ادا کیا اور ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری سے نمٹنے کے لئے نالج بیس کو بڑھانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر اور ایف ایم یو کے درمیان پائیدار ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ باہمی تعاون پر مبنی یہ نقطہ نظر تحقیقات کو مزیدموثر بنائے گا اورمالی جرائم سے نمٹنے کے لئے زیادہ مضبوط اور مربوط فریم ورک کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
 
ورکشاپ میں ایف ایم یو کے تجزیہ کاروں اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد ٹیکس جرائم سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس کے لئے  رسک ایریاز کی نشاندہی کرنا اور ان کو سمجھنا تھا۔
 
 
 
.
Public Relations (PR) Wing
Jan 28, 2024