Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Directorate of Intelligence & Investigation (Inland Revenue) Lahore Recovers Sales Tax Evasion Worth Billions of Rupees

The Directorate of Intelligence & Investigation (Inland Revenue) Lahore has detected sales tax evasion worth billions of rupees by a reputed company. The company had issued illegal credit notes of huge amounts in Annexure-C of the sales tax returns without corresponding debit notes from the buyers. In this way, the company suppressed output tax to reduce its sales tax liability for the tax periods in which illegal credit notes were issued and thus deprived the national exchequer from due tax revenue.
 
The team of Directorate gathered information meticulously without disturbing the business activity of the company and initiated proceedings under section 38 of the Sales Tax Act, 1990 and retrieved the record and documents from the business premises. Thereafter, the company management agreed to deposit the amount of sales tax involved in the credit note issued/claimed in the return of March 2023 along with default surcharge.
 
Thus, timely intervention by the Directorate has led to recovery of sales tax amounting to Rs.1358 Million and default surcharge of Rs.26 Million on 20th June, 2023.
 
The Federal Board of Revenue is committed to eradicate the menace of tax evasion and tax frauds in order to provide level playing field to the businesses that are tax-compliant and contributing to the national exchequer.  
Accordingly, to place a system check on such fake credit notes, the sales tax return has been amended to disallow suppliers of goods to issue/claim credit notes in the returns without first issuance of debit notes by the corresponding buyers.
 
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) لاہور نے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی چوری پکڑ لی۔
 
 
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) لاہور نے ایک معروف کمپنی کی طرف سے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی چوری پکڑ لی۔اس کمپنی نے اپنے سیلز ٹیکس ریٹرنز کے اینکسچر۔ سی میں خریداروں کی طرف سے اسی مالیت کے ڈیبٹ نوٹس جمع کرائے بغیر کروڑوں روپے کے غیر قانونی کریڈٹ نوٹس جاری کئے تھے۔اس طرح کمپنی نے جس ٹیکس مدت کے غیر قانونی کریڈٹ نوٹس جمع کرا ئے تھے۔ان میں آوٹ پٹ ٹیکس کم بتاتے ہوئے اپنے ذمہ سیلز ٹیکس کم ظاہر کیا اورقومی خزانہ کو واجب الادا ٹیکس سے محروم رکھا۔
 
ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں کسی مداخلت کے بغیر نہایت جانفشانی سے تمام معلومات جمع کیں اور مذکورہ کمپنی کے دفتر سے تمام ریکارڈ اور دستاویزات حاصل کرتے ہوئے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کے سیکشن 38 کے تحت کاروائی شروع کی۔اس کے بعد مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ نے مارچ 2023 کے ریٹرن میں جوکریڈٹ نوٹ جاری/کلیم کئے تھے ان کا سیلز ٹیکس اور جرمانہ جمع کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔
 
ڈائریکٹوریٹ کی بروقت کاروائی کی بدولت 20 جون 2023 کو کمپنی سے 1358 ملین روپے کا سیلز ٹیکس اور 26 ملین روپے بطو ر جرمانہ وصول کر لئے گئے۔
 
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کی لعنت کا قلع قمع کرنے کے لئے پر عزم ہے تاکہ قومی خزانہ میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے بزنسز کو لیول پلینگ فیلڈ میسر آسکے۔
 
اس مقصد کے پیش نظر ایسے جعلی کریڈٹ نوٹس پر نظر رکھنے کے لئے سیلز ٹیکس ریٹرن میں ترمیم کردی گئی ہے جس کی رو سے اشیاء کے سپلائرز کوئی ایسا کریڈٹ نوٹ جاری/کلیم نہیں کر سکیں گے جس میں پہلے خریداروں سے اس کے مساوی ڈیبٹ نوٹس جاری نہیں کئے گئے ہوں گے۔

 

.
Public Relations (PR) Wing
Jun 21, 2023