Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Chairman Federal Board of Revenue Mr. Asim Ahmad visited the Regional Tax Office Rawalpindi on Tuesday

Chairman Federal Board of Revenue Mr. Asim Ahmad visited the Regional Tax Office Rawalpindi on Tuesday. He was accompanied by Ms. Zeba Hai, Member Customs (Operations), Malik Amjad Zubair Tiwana, Member (Operations-IR) and other senior officers of FBR. 
Ms.Tehmina Aamer, Chief Commissioner RTO Rawalpindi received the Chairman upon arrival. Chairman FBR planted a tree in the lawn of RTO Rawalpindi and addressed the officers of IRS and Pakistan Customs. He appreciated the successful anti-smuggling operations of Pakistan Customs and encouraged them to continue their actions to eliminate the menace of smuggling.
Later on, Chairman FBR also visited the Large Taxpayer’s Office where he was welcomed by Chief Commissioner Yousaf Hyder Shaikh. There, Chairman FBR was briefed on the performance and human resource structuring of LTO Islamabad. This was followed by exchange of ideas between the young officers and the Chairman. He praised the efforts of the field formations in achieving the budgetary targets and emphasised that all efforts should be made to meet the challenging revenue target for the current Financial Year. The officers resolved to make all-out efforts to achieve the assigned targets. 
The visit ended with a group photograph of the Chairman FBR with the officers of LTO Islamabad and RTO Rawalpindi.
 
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی اور لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کا دورہ۔
 
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے منگل کے روز ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ممبر کسٹمز آپریشنز زیبا حئی، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
 
چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی تہمینہ عامر نے چیئرمین کاا ستقبال کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے آر ٹی او راولپنڈی کے لان میں پودا لگایا۔اور ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے سمگلنگ کے خلاف پاکستان کسٹمز کی کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ سمگلنگ کے خاتمے کیلۓ اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
 
بعد ازاں انہوں نے لارج ٹیکس پیئرز آفس کا بھی دورہ کیا جہاں چیف کمشنر حیدر یوسف شیخ نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔چیئرمین ایف بی آر کو لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کی کارکردگی اور وہاں تعینات افرادی قوت کے ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر اور نوجوان افسران کے درمیان مختلف سرکاری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اُنہوں نے بجٹ کے اہداف پورے کرنے میں فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا اور زور دیا کہ رواں مالی سال کے چیلنجنگ ہدف کو پورا کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ افسران نے دیئے گئے اہداف پورے کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
 
دورے کے اختتام پر آر ٹی او راولپنڈی اور ایل ٹی او اسلام آباد کے افسران نے چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
Jul 25, 2023