Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Chairman FBR Holds E-Khuli Kachehri

In line with the Government’s vision and as part of FBR’s drive to facilitate taxpayers, Chairman Federal Board of Revenue (FBR) Mr. Asim Ahmad held another E-Khuli Kachehri at FBR HQs on Friday where he directly received telephone calls from taxpayers and listened to their grievances and recommendations.
 
The occasion provides an opportunity to taxpayers to directly communicate with Chairman FBR for resolution of their tax-related issues and promote culture of tax compliance in the country. During the interactive session, Chairman FBR gave on-spot directions to relevant offices to resolve issues of the taxpayers at the earliest. He also advised the taxpayers to visit their nearest Regional Tax Office and Collectorate of Customs for speedy redressal of their concerns.
 
Chairman FBR also appreciated the suggestions given by some taxpayers for further improving the tax-related services for better facilitation. He assured that their valued input would be considered and expressed the resolve to further improve the services and mechanism of taxation to facilitate all taxpayers and generate more revenue for betterment of the national economy. He told that FBR was undertaking various measures and initiatives to promote tax culture across the country and urged upon eligible taxpayers to fulfil their national duty by filing their tax returns in time. 
 
The regular holding of E-Khuli Kachehri by Chairman FBR provides a platform to taxpayers to directly convey their concerns and suggestions to the Chairman. This also helps in keeping a check on the performance of the Field Formations. 
 
Chairman FBR has already directed all Field Formations to timely resolve the taxpayers’ concerns through improved service delivery.
 
چیئرمین ایف بی آر کا ای۔ کھلی کچہری کا انعقاد۔
حکومت کے وژن اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایف بی آر کی جاری کوششوں کے سلسلے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے جمعہ کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ایک اور ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں انہوں نے ٹیکس دہندگان سے براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور اُن کی شکایات اور سفارشات سنیں۔
 
ای کھلی کچہری ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لئے چیئرمین ایف بی آر سے براہ راست بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے ملک میں ٹیکس ادا کرنے کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے قریبی علاقائی ٹیکس دفتر اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں تاکہ ان کے ٹیکس سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔
 
چیئر مین ایف بی آر نے ٹیکس سے متعلق خدمات کو بہتر بنانے کے لئے بعض ٹیکس دہندگان کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو بھی سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی قابل قدر تجاویز پر غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے تمام ٹیکس دہندگان کو آسانیاں فرام کرنے اور قومی معیشت کی بہتری کے لئے مزید محصولات پیدا کرنے کے لئے ٹیکس کے طریقہ کار اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر ملک بھر میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اُنہوں نے ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرا کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
 
چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے ای کھلی کچہری کا باقاعدگی سے انعقاد ٹیکس دہندگان کو براہ راست چیئرمین تک اپنے تحفظات اور تجاویز پہنچانے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اس سے فیلڈ فارمیشنزکی کارکردگی پر بھی نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
 
چیئرمین ایف بی آر پہلے ہی ٹیکس دہندگان کے تحفظات بروقت دور کرنے کے لئے فیلڈ فارمیشنزکو ہدایات جاری کر چکے ہیں۔   
 
 
.
Public Relations (PR) Wing
Jul 14, 2023