Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Chairman FBR Holds E-Kachehri

Chairman Federal Board of Revenue (FBR) Malik Amjed Zubair Tiwana held an E-Kachehri at FBR (HQs) on Thursday as part of FBR’s drive to facilitate taxpayers in tax compliance and to address their tax-related concerns.
 
During the occasion, Chairman FBR directly received telephone calls from taxpayers and listened to their issues. The Chairman issued on-spot directions to relevant offices to resolve problems of the taxpayers at the earliest. He also encouraged the taxpayers to visit their nearest Regional Tax Office and Collectorate of Customs for speedy resolution of their concerns pertaining to filing of tax returns. He apprised that Field Formations have already been given instructions for maximum facilitation of taxpayers.  
 
The Chairman FBR also appreciated the suggestions given by taxpayers and assured them that their valued input would be duly considered during formulation of tax policies and initiatives for taxpayers’ facilitation. He reaffirmed that FBR was making all-out efforts to facilitate the taxpayers. The E-Kachehri occasion not only provides a platform to the taxpayers for quick redressal of their grievances but also promotes tax compliance and outreach. The exercise also helps in keeping a strong check on the performance of the Field Formations.
 
چیئرمین ایف بی آر کا ای کچہری کا انعقاد
 چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے جمعرات کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس سے متعلق اُن کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ای کچہری منعقد کی۔
 
اس موقع پر انہوں نے ٹیکس دہندگان سے براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور اُن کے مسائل سنے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے قریبی علاقائی ٹیکس دفتر اور کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں تا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے متعلق اُن کے خدشات کو جلد دور کیا جا سکے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیلڈ فارمیشنز کو پہلے ہی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
 
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو بھی سراہا اور اُنہیں یقین دلایا کہ ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے اُٹھائے جانے والے  اقدامات کے دوران ان کی قابل قدر تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔
 
ای کچہری نہ صرف ٹیکس دہندگان کو اُن کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے بلکہ ٹیکس کمپلائنس اور آوٹ ریچ کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اس سے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Oct 19, 2023