Benami transactions adjudicating authority initiates 27 references against Benami transactions
Benami Transactions Adjudicating Authority has confirmed 27 references involving amount of Rs. 7.4 billion filed against Benami Transactions by the three Anti-Benami Zones at Islamabad, Karachi, and Lahore which include movable as well as immovable benami properties.
These include 5 cases of Benami shares in which Benami transaction of Rs. 159.644 million was identified, 6 references of Benami immovable properties worth Rs. 5,849.4 million, one case of Benami bank accounts worth Rs. 1040.0 million, and 16 cases of Benami vehicles worth Rs. 351.55 million.
As per law, the Ant-Benami Zones submit references in cases of suspected Benami assets before the Benami Transactions Adjudicating Authority for confirmation/ revocation of attachment of assets and then initiate confiscation proceedings.
The Adjudicating Authority, an independent authority established under the law, after due deliberation provides opportunity of being heard to the alleged benamidars and beneficial owners and the referring department as well. The Adjudicating Authority after completing all legal and administrative requirements/ formalities either confirms or revokes the attachment orders issued by the Initiating Officers. The 27 references were submitted by the Benami Zones at Islamabad, Karachi, and Lahore before the Adjudicating Authority which were confirmed involving Benami assets worth of Rs. 7.4 billion shall be confiscated after confirmation of orders from the Federal Appellate Tribunal as per law by the Federal Government.
بے نامی ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کی جانب سے بے نامی ٹرانزیکشنز سے متعلقہ 27 ریفرنسز
بے نامی ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے تین انٹی بے نامی زونز کی جانب سے بے نامی ٹرانزیکشنز کے خلاف 27 ریفرنسز کی تصدیق کر دی ہے جو 7.4 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیرمنقولہ بے نامی جائیدادوں سے متعلق ہیں۔
ان میں سے بے نامی حصص کے 5 مقدمات میں 159.644 ملین کے بے نامی لین دین کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 6 ریفرنس 5,849.4 ملین روپے کی بے نامی غیرمنقولہ جائیداد سے متعلق ہیں، بے نامی بینک اکاؤنٹس کے ایک مقدمے میں 1040.0 ملین روپے کا لین دین ہوا اور 351.55 ملین روپے کی بے نامی گاڑیوں کے 16 مقدمات بھی دائر کر دئیے گئے ہیں۔
قانون کی رو سے انٹی بے نامی زون مشتبہ بے نامی اثاثوں کے مقدمات میں ریفرنس تصدیق یا اثاثوں کے قبضے کی منسوخی کے لئے بے نامی ٹرانزیکشنز ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کو جمع کراتے ہیں اور پھر ضبطی کی کارروائی شروع کرتے ہیں۔
ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی، قانون کے تحت قائم کی گئی آزاد اتھارٹی ہے جو ضروری کارروائی کے بعد مبینہ بے نامی داروں اور بینیفشل مالکان کے ساتھ ساتھ ریفرنس دائر کرنے والے محکمے کو بھی شنوائی کا موقع دیتی ہے۔ ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی تمام قانونی اور انتظامی تقاضے اور ضابطے کی کارروائیاں مکمل کرتی ہے، جس میں کارروائی شروع کرنے والے افسران کی طرف سے قبضہ میں لینے کے احکامات کی تصدیق یا پھر منسوخی کر دی جاتی ہے۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے بے نامی زونز کی جانب سے ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے روبرو 27 ریفرنس دائر کئے گئے جن کی تصدیق کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت کے قانون کے مطابق فیڈرل اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے تصدیق کے احکامات پر 7.4 ارب روپے مالیت کے بے نامی اثاثے ضبط کر لئے جائیں گے۔
Secretary PR (FATE)