ASIAN DEVELOPMENT BANK MISSION VISITS FBR
The Asian Development Bank (ADB) mission visited Federal Board of Revenue (FBR) on Thursday and met FBR leadership who have been assisting in the implementation of the Domestic Resource Mobilization Program (DRM).
The mission was led by Mr. Tariq Niazi, Senior Director ADB from Manila and included Mr. Laisiasa Tora, Senior Public Sector Management Specialist, Ms. Sana Masood, (Economist) and Ms. Farzana Noshab (Economist). Mir Badshah Khan Wazir, Member (IR Operations), Mr. Ardsher Salim Tariq, Member (Reforms and Modernization), Mr. Qasim Raza Member (IT), Mr. Karamatullah Chaudhry, Member (Digital Initiative), and Arbab Muhammad Tariq, Member (Legal-IR) were also present in the meeting.
The mission’s objectives included discussion on structural and policy reforms under the DRM Program funded by the ADB. The ADB showed satisfaction on the successful rolling down of the DRM Program. It was noted that significant achievements were made in the Sub Program I of the DRM program and due to the dedicated efforts of FBR, $300 Million was disbursed by ADB to the Government of Pakistan in December 2023. Subprogram I laid down the foundations for improved policies, laws, and institutional capacity for the FBR. Subprogram II reforms are to be completed by end 2024 which will build on earlier actions to ensure full implementation and operationalization.
FBR apprised the ADB team that the Revenue Division in line with the vision of the Prime Minister of Pakistan to transform Federal Board of Revenue into a Digital Tax Administration and keeping pace with global trends, has embarked on a journey of digitalization focused towards automation of its processes and digitalizing of the economy. These initiatives reduce the cost of compliance of taxpayers, document the economy, expand the tax base and lead FBR on a sustainable path to revenue growth. FBR will be collaborating with Karandaaz for developing a comprehensive digital strategy for realizing the digital transformation of FBR and its digitalization initiatives and their implementation. Contours of a Digital Tax Administration Project of the FBR with the support of ADB were also discussed and the ADB team showed keen interest in this reform. Both sides agreed to explore ways to strengthen collaboration in support of Government of Pakistan's Digital Tax Administration Project.
ایشیائی ترقیاتی بینک مشن کا ایف بی آر کا دورہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن نے جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا اورایف بی آر کے اُن افسران سے ملاقات کی جو ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے نفاذ میں معاونت کر رہے ہیں ۔
اس مشن کی قیادت منیلا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ڈائریکٹر طارق نیازی کررہے تھے اور اس میں پبلک سیکٹر مینجمنٹ کے سینئر ایکسپرٹ لائیسا تورا، ماہر معاشیات ثنا مسعود، ماہر معاشیات فرزانہ نوشاب شامل تھے ۔ اس ملاقات میں ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر، ممبر (ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن) اردشیر سلیم طارق، ممبر آئی ٹی قاسم رضا، ممبر ڈیجیٹل انی شیٹیو کرامت اللہ چوہدری اور ممبر( لیگل ۔ ان لینڈ) ارباب محمد طارق بھی موجود تھے ۔
مشن کے مقاصد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت سٹریکچرل اور پالیسی ریفارمز پر بات چیت کرنا شامل تھی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک مشن نے ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کی کامیاب رولنگ ڈاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے سب پروگرام ون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اورایف بی آر کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کو دسمبر 2023 میں تین سو ملین ڈالرمہیا کئے گئے ۔ سب پروگرام ون نے ایف بی آر میں بہتر پالیسیوں ، قوانین اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی بنیاد رکھی جبکہ سب پروگرام ٹو کی اصلاحات 2024 تک مکمل ہوں گی ۔
ایف بی آر کے افسران نے ایشیائی ترقیاتی بینک ٹیم کو بتایا کہ ریونیو ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں تبدیل کرنے کے وژن اور عالمی رجحانات کے مطابق ڈھالنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر کا آغاز کیا ہے جس میں پراسسز کو آٹومیشن پر لانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائزکرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ان اقدامات کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کی کمپلائنس کے اخراجات کم کرنے،معیشت کو دستاویزی بنانے، ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور ایف بی آر کے محصولات میں پائیدار اضافہ کی راہ ہموار ہوگی ۔ ایف بی آر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور اس ضمن میں ڈیجیٹلائزیشن کے انی شی ایٹیوز اور ان کے نفاذ کے فوائد سے مستفید ہونے کے لئے کارانداز کے ساتھ مل کر ایک جامع ڈیجیٹل سٹریٹیجی تیار کررہا ہے ۔
اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ایف بی آر کے ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن پراجیکٹ کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن پراجیکٹ میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا ۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
May 02, 2024