Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Arrests on Accusation of Sales Tax Fraud

In pursuance of the press conference held on 10-10-2024, collectively by the Finance Minister, the Chairman FBR & the Director General, Intelligence & Investigation, Inland Revenue informing about the crackdown to be conducted against beneficiary businesses of fake/flying invoices and their CFOs involved in tax malpractices, Regional Directorates of Intelligence & Investigations Inland Revenue arrested five accused on 14-10-2024 across the country including one of the leading fraudsters engaged in creating chains of dummy businesses and four members of top management of End users/beneficiaries (CFOs) responsible for the tax fraud involving billions of sales tax loss to the National Exchequer.
 
While taking action in a registered FIR involving billions of sales tax fraud, the Directorate of Intelligence & Investigation-Inland Revenue, Hyderabad, has arrested the Chief Financial Officer (CFO) and Purchase Officer of a leading Lahore-based Battery Manufacturer on charges of abetment/connivance in Sales Tax fraud by claiming fake input tax on Lead. In this intelligence-based operation, the Hyderabad team was assisted by the Directorate Lahore. The revenue loss caused by the arrested accused alone is more than a billion to the National exchequer.
 
In a separate intelligence-based operation, the Directorate of Intelligence & Investigation-Inland Revenue, Faisalabad, has arrested Chief Financial Officers (CFOs) of TWO (02) sister concerns and leading Faisalabad-based textile unit on the charges of abetment/connivance in Sales Tax fraud by claiming fake input tax on coal. The revenue loss caused by the fraudulent practices involving a gang of fraudsters runs in hundreds of millions of PKR to the national exchequer.  An FIR had already been registered against the suppliers, beneficiaries, connivers, and others.
 
In another development, the pre-arrest bail of accused Taswar Shahid, nominated in several FIRs, was rejected by the Court on 14-10-2024. Subsequently, he was arrested from outside the Courtroom. He is a leading member of the Gang operating fake and dummy units for generating fake sales tax input, which is used by the End Users/Beneficiaries, causing billions of losses to the National Exchequer.
 
These arrests have been executed in the wake of the country-wide crackdown against the organized mafia and beneficiaries involved in sales tax fraud and in line with FBR's enforcement measures to enhance tax compliance.
 
ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون ، پانچ افراد گرفتار ۔
وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے دس اکتوبر کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جعلی انوائسز تیار کرنے والے کاروباروں اور ٹیکس فراڈ میں ملوث ان کے چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاون کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔پیر کے روز ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ملک بھر سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ایک معروف فراڈی شخص بھی شامل ہے جو جعلی کاروباری چین بنانے میں ملوث تھا۔ چار دیگر مینجمنٹ کے افراد جو ملک کو اربوں روپے کے سیلز ٹیکس کا نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔
 
اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی بنیاد پر درج کی جانے والی ایف آئی آر پر کاروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدر آباد نے لاہور میں قائم ایک بیٹری تیار کرنے والے ادارے کے چیف فنانشل آفیسر اور پرچیز آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لیڈ پر جعلی ان پٹ ٹیکس کا دعویٰ کرکے سیلز ٹیکس فراڈ میں معاونت کی ہے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی اس کاروائی میں حیدر آباد کی ٹیم کو لاہور ڈائریکٹوریٹ نے مدد فراہم کی۔گرفتار ملزمان نے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔
 
انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی ایک اور کاروائی میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو فیصل آباد نے دو جڑواں کاروباروں اور فیصل آباد کے ایک بڑے ٹیکسٹائل یونٹ کے چیف فنانشل آفیسرز کوگرفتار کر لیا جنہوں نے کوئلہ کی خریداری میں جعلی ان پٹ ٹیکس کا دعویٰ کرکے سیلز ٹیکس میں قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ سپلائرز، اس فراڈ سے مستفید ہونے والوں اور معاونت کرنے والوں کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کرائی جا چکی ہے۔
 
پیر کے روز ہونے والی ایک اور پیش رفت میں متعدد ایف آئی آرز میں نامزد ملزم تصور شاہد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کورٹ نے منسوخ کر دی جس کے بعد اس کو عدالت سے باہر گرفتار کرلیا گیا۔ وہ ایک ایسے گینگ کا اہم رکن ہے جو سیلز ٹیکس کی جھوٹی ان پٹ انوائسز تیار کرنے کے لئے کئی جعلی یونٹس تشکیل دینے میں ملوث ہے۔ یہ جعلی انوائسز بعد میں اینڈ یوزر استعمال کرکے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہیں۔
 
یہ گرفتاریاں ملک بھر میں منظم مافیا اور سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف ہونے والے کریک ڈاون کے نتیجہ میں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے ان انفورسمنٹ اقدامات کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانا ہے۔           
 
 

 

.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Oct 15, 2024