Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

An Assessment Team of the Organization of Economic Cooperation and Development (OECD) visited FBR Headquarters

An Assessment Team of the Organization of Economic Cooperation and Development (OECD) Global Forum on Transparency and Exchange of Information for Tax Purposes visited Pakistan from 23rd to 25th April, 2024 for onsite assessment of Automatic Exchange of Information (AEOI) Confidentiality and Data Safeguards. The delegation comprised Gudrun Jenny Jonsdottir, Tax Policy Advisor, OECD, Jasmina Trajkovski Ruso, Technical Advisor Information Security Management, OECD, Toh Ginn Shyong, Senior Architect, Inland Revenue Authority of Singapore and Ashwin Luckoo, Section Head, Information Systems Department, Mauritius Revenue Authority.
Detailed meetings were held with the assessment team presided over by Ms. Aisha Farooq, Director General (International Taxes) which was also attended by officials of PRAL and IT Wing of FBR. 
 
In her opening remarks, Ms. Aisha welcomed the delegation and reaffirmed Pakistan's commitment to exchange of information for mutual benefit as well as ensuring confidentiality and safeguard of exchanged data. Three-day vigorous sessions were attended by the concerned officers for input and discussion of policies and Information Security Framework in place by FBR for maintaining data confidentiality.
 
The delegation also visited the Data Center, Security Operations Centre and AEOI Centre at FBR (HQs) as well as AEOI Zone, Islamabad. A joint session was also held with Member (IT) and DG (International Taxes). In these sessions, the assessment team appreciated the efforts of FBR in upholding international commitments made for protection of exchanged data.
آرگنائزیشن آف اکنامک کووآپریشن اینڈ ڈیلوپمنٹ(OECD) کی جائزہ ٹیم کاایف بی آر ہیڈکواٹرزکا دورہ۔
 
آرگنائزیشن آف اکنامک کو وآپریشن اینڈ ڈیلوپمنٹ (OECD) کے ایک وفد نے آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن (AEOI) کو خفیہ رکھنے اور ڈیٹا کی حفاظت کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے 23 اپریل سے 25 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ او ای سی ڈی کا وفد ٹیکس پالیسی ایڈوائزر گڈرن جینی جانزڈوتر، انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ کی ٹیکنیکل ایڈوائزر جسمینہ ٹرجکووسکی روسو، ان لینڈ ریونیو اتھارٹی آف سنگاپور کے سینئر آرکیٹیکٹ ٹوہ جن شیونگ اور ماریشیس ریونیو اتھارٹی کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن ہیڈ ایشون لکوو پر مشتمل تھا۔ وفد کے ساتھ تفصیلی ملاقاتوں کی صدارت ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز عائشہ فاروق نے کی۔ ان ملاقاتوں میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکسز کے ممبران کے علاوہ پرال اورایف بی آر کے آئی ٹی ونگ کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز عائشہ فاروق نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور باہمی فائدے کے لئے معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔سہ روزہ سیشنزمیں متعلقہ افسران نے شرکت کی جس میں ایف بی آر میں ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے حوالے سے اپنائی گئی پالیسیوں اور انفارمیشن سیکورٹی فریم ورک پر بات چیت کی گئی۔ وفد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈیٹا سنٹر، سیکورٹی آپریشنز سنٹر اور آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن سنٹر کے ساتھ ساتھ اے ای او آئی زون اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر آئی ٹی اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز کے ساتھ ایک مشترکہ سیشن بھی منعقد کیا گیا۔اس سیشن میں جائزہ ٹیم نے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا۔
.
Public Relations (PR) Wing
Apr 26, 2024