Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Ambassador of Iran to Pakistan Calls on Chairman FBR

Ambassador of Iran to Pakistan H.E. Dr. Reza Amiri Moghaddam called on Chairman Federal Board of Revenue Malik Amjed Zubair Tiwana today at FBR HQs. Member Customs (Ops)was  also present on the occasion. 
During the meeting, the two sides discussed matters pertaining to customs, cross border trade and management for smooth flow of bilateral trade between the two countries. They agreed to remove the irritants in the barter trade for increased economic activities between the two neighbors. 
The two sides also agreed on early operationalisation of gate at Rimdan-Gabd crossing point for facilitation of traders and enhanced cross border trade.
The Iranian ambassador said that expansion of parking area on Taftan side would facilitate Iranian trucks. He also requested to allow free movement of Iranian trucks atleast up till Quetta. Chairman FBR apprised him of the legal hurdles in this regard, however, he assured to look into the matter. It was also agreed that both sides will work on sharing trade related data digitally through Electronic Data Interchange (EDI) system.
 
The Iranian ambassador also invited a delegation comprising of officers of Pakistan Customs and other relevant Departments of Pakistan to Iran for a meeting to resolve all border related issues between the two brotherly countries.
 
ایران کے سفیر کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات
 
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے بدھ کے روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ممبر کسٹمز (آپریشنز) بھی شریک ہوئے۔ 
 
ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں آسانیاں اور فروغ لانے کے لئے کسٹمز اور کراس بارڈر تجارت اور مینجمنٹ سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بارٹر ٹریڈ سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے تاجروں کی سہولت اور سرحد پار تجارت کو بڑھانے کے لئے رمدان۔گبد کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کو جلد آپریشنل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
 
ایرانی سفیر نے کہا کہ تفتان کی جانب پارکنگ ایریا کی توسیع سے ایرانی ٹرکوں کو سہولت ملے گی۔انہوں نے ایرانی ٹرکوں کو کوئٹہ تک آزاد نقل و حرکت کی اجازت دینے کا بھی کہا۔ چیئرمین ایف بی آر نے اُنہیں اس ضمن میں درپیش قانونی رکاوٹوں سے آگاہ کیا اوریقین دلایا کہ اس معاملہ پر غور کیا جائے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج (EDI)سسٹم کے ذریعے تجارت سے متعلق ڈیٹا کو ڈیجیٹل طور پر شیئر کرنے پر بھی کام کریں گے۔
 
ایرانی سفیر نے پاکستان کسٹمز اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل ایک وفد کو بھی ملاقات کے لئے ایران آنے کی دعوت دی تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام سرحدی مسائل کو حل کیا جا سکے۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
Dec 20, 2023