محترمہ تہمینہ عامر
ٹیکس دہندگان کے لئےخدمات کے شعبہ کی تمام ذمہ داریوں کی نگرانی
فرائض کی تفصیل:
• ٹیکس دہندگان کی رہنمائی اور تعلیم کے لیے آگاہی مہمات، کانفرنسز، ورکشاپس، سیمینارز اور میڈیا مہمات کا انعقاد۔
• کال سینٹر، ہیلپ لائن، ای میل اور فیکس کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی شکایات اور سوالات کا ازالہ۔
• ایف بی آر کا نیوز لیٹر، قانونی ضوابط، معلوماتی اور تعلیمی مواد کا انتظام و تدوین۔
• ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ کی دیکھ بھال اور بروقت اپ ڈیٹ۔
• "حق برائے معلومات تک رسائی ایکٹ، 2017" کے تحت آنے والے کیسز کا مؤثر اور بروقت نمٹانا۔
• ایف بی آر ایکٹ 2007 کے سیکشن 7 کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ۔
• انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور دیگر قوانین کے تحت ایف بی آر کے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال اور ذمہ داریوں کی ادائیگی
• چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے دیے گئے دیگر فرائض کی انجام دہی۔