انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اقدامات /اینی شیٹیوز
انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اقدامات /اینی شیٹیوز
ڈائریکٹوریٹ جنرل (آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی) نے کئی اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ نہ صرف ٹیکس دہندگان اور ٹیکس افسران کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے، بلکہ پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو بھی وسعت دی جا سکے۔
|
سروس ڈیزائن اور یوزر ایکسپیریئنس (UX) |
ڈیٹا گورننس اور سیکورٹی پالیسی |
ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کی ہم آہنگی |
ٹیئر 3 ڈیٹا سنٹرز |
|
24/7 سیکورٹی آپریشن سنٹر( ایس او سی) |
فیلڈ فارمیشنز میں متروک ہارڈ وئیرز کی تبدیلی |
پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت جدید ترین سافٹ ویئرز سالوشنز کی خریداری |
|
سروس ڈیزائن اور یوزر ایکسپیریئنس (UX)
ایف بی آر کا "سروس ڈیزائن اور یوزر ایکسپیریئنس (UX)" اینی شیٹیو لاکھوں ٹیکس دہندگان، ٹیکس ایجنٹس اور ٹیکس افسران کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے اہم پہلو درج ذیل ہیں:
صارفین کی ضروریات کو سمجھنا:
یوزر ریسرچ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی ضروریات، مسائل اور رویوں کو سمجھا جاتا ہے تاکہ ایسی سروسز ڈیزائن کی جائیں جو صارف دوست ہوں اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔
پراسسز کو سہل بنانا:
سروس ڈیزائن موجودہ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے، رکاوٹوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور پھر ٹیکس دہندگان اور ادارے کے عملہ کے لئے انہیں زیادہ فعال اور کم تکلیف دہ بنانے کے لیے تبدیلیاں تجویز کرتا ہے۔
ڈیجیٹل یوزر ایکسپیریئنس کو بہتر بنانا:
انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے صارف پر مبنی انٹر فیس ، آن لائن پلیٹ فارمز اور مواصلاتی چینلز بنا سکتی ہیں جس سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس حکام کے ساتھ رابطہ اور بات چیت کرنے کا مجموعی تجربہ بہتر ہوتا ہے ۔
بہت سے ذرائع تک رسائی:
خدمات کو مختلف ذرائع (آن لائن، موبائل، ذاتی طور پر ) کے ذریعے قابلِ رسائی بنایا جاتا ہے تاکہ ہر فرد اپنی سہولت کے مطابق خدمات حاصل کر سکے۔
رابطہ کاری اور شفافیت:
سروس ڈیزائن کا نقطہ نظر معلومات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بناتا ہے، جس سے ٹیکس سے متعلق معلومات ، تبدیلیاں اور ہدایات عوام کے لیے آسانی سے قابلِ فہم اور قابلِ رسائی ہو جاتی ہیں۔
تربیت اور با اختیار بنانا :
اس طریقہ کار کے تحت عملے کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کی بہتر رہنمائی اور معاونت کر سکیں، جس سے عملہ مسائل کو موثر انداز اور ہمدردانہ طور پر حل کرنے کے قابل بنا سکتا ہے اور مجموعی طور پر خدمات کا معیار بہتر ہوتا ہے۔
ٹیسٹنگ اور بہتری کا عمل:
مسلسل ٹیسٹنگ ، فیڈبیک اور تبدیلی کے عمل سے خدمات کو وقت کے ساتھ بہتر بنایا جاتا ہے تاکہ صارفین کی ضروریات اور بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیلیاں لائی جا سکیں ۔
ڈیٹا کا استعمال:
ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے صارفین کے رجحانات اور ضروریات کو سمجھا جاتا ہے، اور مستقبل کی ضروریات کی پیش بینی کی جا تی ہے اور ڈیٹا کی مدد سے ایسے فیصلے کئے جاتے ہیں جن سے خدمات کی فراہمی میں بہتری آسکے ۔

