Placeholder image

پاکستان کسٹمز نے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ پکڑ لی

ایف بی آر
٭٭٭٭٭
 
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
 
پاکستان کسٹمز نے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ پکڑ لی
٭٭٭٭٭
 
پشاور، 14 ستمبر: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نےجوانئٹ چیک پوسٹ یارک پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی۔ کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر سدرا شریف کے مقام پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
 
قبضے میں لیے گئے اسلحے میں چار ایم 4 رائفلیں (5.56 ملی میٹر، امریکی ساختہ)، دو جی تھری رائفلیں بمعہ ایک میگزین، بیتالیس میگ ہل پی میگ ڈی-60 میگزین، ایم 4 کے بیس  خالی میگزین، اے کے-47 کے چالیس خالی میگزین، ترکی ساختہ اٹھارہ ٹِسا زیگانا پستول بمعہ دو، دو میگزین، تیس  بیریٹا پستول (25 امریکی اور 5 اطالوی ساختہ)، دو بغیر نشان والی شاٹ پستولیں اور چین ساختہ 30 بور کے ایک سو بیس پستول شامل ہیں۔
 
قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں اے کے-47 کے نو سو راؤنڈز (711/10)، اے کے-47 کے ستائیس سو راؤنڈز، 30 بور پستول کے پینتیس سو راؤنڈز اور پاک شاہین کے 12 بور کے سولہ سو کارتوس شامل ہیں۔
 
اسلحہ اور گاڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ متعلقہ قانون کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں۔