ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
*ندیم حسین رضوی ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے افسر کی گورنمنٹ سروس ریٹائرمنٹ *
***
اسلام آباد، 10 اگست 2026: ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسر ندیم حسین رضوی فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد آج ایک شاندار سرکاری کیریئر مکمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ۔
ان کی ریٹائر منٹ کی الوداعی تقریب کے سلسلے میں بورڈ اِن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ چیئرمین نے دورانِ ملازمت ندیم حسین رضوی کی قابلِ قدر خدمات کو سراہا اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے لیے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن اور گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔ چیئرمین نے ریٹائر ہونے والے افسر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
ندیم حسین رضوی کو 2023 میں گر یڈ۔ 22 میں ترقی دی گئی تھی ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور، ممبر (ٹیکس پالیسی/ٹی پی اے) ایف بی آر, ممبر ایف بی آر اور ممبر (ایڈمنسٹریشن/ایچ آر)، ایف بی آر شامل ہیں۔ انہوں نے ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین ایف بی آر ، بورڈ ممبران اور سینئر افسران نے ندیم حسین رضوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اُن کی صحت مند، پُرسکون اور خوشگوار زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔