Placeholder image

ایف بی آر کاسسٹم کی معمول کی منٹیننس کا اعلان۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ایف بی آر کاسسٹم کی معمول کی  منٹیننس  کا اعلان۔
***
فیڈرل بورڈ آف ریونیو تمام ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کرتا ہے کہ سسٹم  کی  معمول کی  منٹیننس  ہفتہ، 8 اگست 2026ء کی رات 12:30 بجے سے پیر، 10 اگست 2026ء کی صبح 5:00 بجے   کے دوران  انجام دی جائے گی۔
اس دوران: IRIS، ڈیجیٹل انوائسنگ                              SWAPS  اور پی او ایس رجسٹریشن POS Registration  کی خدمات عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گی ۔ چنانچہ ٹیکس دہندگان اور دیگر صارفین اس عرصے کے دوران ان خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ان سے متعلقہ لین دین انجام دے سکیں گے۔
 
تمام ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے درخواست  ہے کہ وہ اپنی ٹیکس سے متعلق سرگرمیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور مقررہ منٹیننس  شروع ہونے سے پہلے  وقت کی پابندی والے تمام  گوشوارے، ادائیگیاں، رجسٹریشنز اور دیگر ضروری لین دین مکمل کر لیں۔منٹیننس  مکمل ہونے کے فوراً بعد تمام متاثرہ خدمات بحال کر دی جائیں گی۔
 
ایف بی آر اس منٹیننس  کے باعث ہونے والی کسی بھی ممکنہ زحمت پر معذرت خواہ ہے اور تمام ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتا ہے۔