*ایف بی آر *
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر بروز ہفتہ و اتوار 27اور 28 جون 2026 کو معمول کے مطابق کام کریں گے جبکہ پیر و منگل 29 اور 30 جون 2026 کو دفتری اوقات کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد؛ 19 جون 2026
ایف بی آر نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈیوٹیز و ٹیکسز کی وصولی کے لئے اس کے تمام فیلڈ دفاتر بشمول لارج ٹیکس پیئرز آفسز (LTOs)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (MTO)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (CTOs) اور ریجنل ٹیکس آفسز (RTOs)، ہفتہ 27 جون 2026 اور اتوار 28 جون 2026 کو معمول کے دفتری اوقات کے مطابق کام کریں گے۔ جبکہ پیر 29 جون 2026 اور منگل 30 جون 2026 کو یہ دفاتر دفتری اوقات کے بعد بھی کھلے رہیں گے ۔
٭٭٭٭٭