Placeholder image

ٹیکس گزار ٹیکس تخمینہ کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2020 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 میں نئی شق 112D-کا اضا فہ کیا ہے ۔ جس کے تحت ٹیکس گزار ٹیکس تخمینہ کے لئے درخواست برائے   تصفیہٰ فائل کر سکتے ہیں ۔ حال ہی میں ایف بی آر نے تمام ذیلی دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قانون کے تحت نگران کمیٹیوں کی تشکیل کریں ۔وہ ٹیکس گزار جن کے کیسز کو آڈٹ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے اور اُن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے وہ آن لا ئن طریقے سے ٹیکس تخمینہ کے لئے درخواست نگران  کمیٹی کو پیش کر سکتے ہیں کمیٹی درخواست دائر کرنے  کے تیس دن کے اند ر فیصلہ کر دے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جانچ پڑتال کے لئے منتخب کیسز والے کثیر تعداد میں ٹیکس گزار اِس سہولت سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ اِس اقدام کی بدولت ایف بی آر پر بے جا بوجھ کم ہو گا جو کہ غیر ضروری قانُونی چا راجوئی میں  صرف ہو رہا ہے اور ٹیکس گزاروں کو فُوری ریلیف ملے گا ۔