Placeholder image

ڈی آئی خان میں فائرنگ کے واقعے میں ایف بی آر کے دو اہلکار شہید

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے واقعے میں ایف بی آر کے دو اہلکار شہید
***
اسلام آباد، 6 اکتوبر 2026ء: فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریشی موڑ بائی پاس روڈ پر فرائض کی انجام دہی کے دوران انفورسمنٹ سکواڈ کے دو اہلکاروں  کی  شہادت کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  ہے۔
 
انفورسمنٹ سکواڈ کے تین اہلکار، سپاہی اظہاراللہ، آرم گارڈ رحمت اللہ اور سپاہی سلیمان تقریباً صبح 11:30 بجے مقررہ مقام پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نا معلوم مسلح افرادنے  ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں آرم گارڈ رحمت اللہ اور سپاہی سلیمان شہید ہوگئے  جبکہ سپاہی اظہاراللہ محفوظ رہے۔ سپاہی اظہاراللہ نے واقعے کے دوران جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد سکواڈ کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
 
چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال نے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ایف بی آر کے اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
 
ایف بی آر اپنے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ اور ملک کی خدمت میں مصروف تمام اہلکاروں کے ساتھ ہے۔