Placeholder image

ایف بی آر کے ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرہوگئے۔

ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز*
*
 
ایف  بی آر کے ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ شاندار خدمات  سرانجام دینے کے بعد ریٹائرہوگئے۔
***
ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ امتیاز علی 
سولنگی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بورڈ اِن کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
 
اپنے 31 سالہ شاندار کیریئر کے دوران  امتیاز علی سولنگی نے غیر معمولی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ان لینڈ ریونیو سروس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اہم ذمہ داریوں پر کام کرتے ہوئے ٹیکس ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی اور مالیاتی نظم و نسق میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔
 
اپنے کیریئر میں انہوں نے متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا؛ ممبر اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کراچی؛ اور کمشنر ان لینڈ ریونیو کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں۔
                           
امتیاز علی  سولنگی فلبرائٹ اسکالر ہیں اور انہوں نے برینڈائس یونیورسٹی امریکہ سے انٹرنیشنل اکنامکس اینڈ فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے اکنامکس میں ماسٹرز، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بیچلر آف انجینئرنگ (الیکٹرانکس)، اور ایس ایم لا کالج کراچی سے بیچلر آف لا کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے مختلف مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کورسز میں شرکت کی جن میں ہارورڈ کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ امریکہ؛ کوریا ٹیکس پالیسی انسٹی ٹیوٹ سیول، کوریا؛ اور اکیڈمی فار انٹرنیشنل بزنس آفیشلز
 بیجنگ، چین شامل  ہیں۔
 
اپنے کیریئر کے دوران امتیاز علی سولنگی نے ٹیکس پالیسی، منی لانڈرنگ کے انسداد کے فریم ورک، اور پبلک سیکٹر اصلاحات کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ بینامی ٹرانزیکشنز (ممانعت) رولز 2019 کی تیاری کرنے والی ٹاسک فورس کے رکن بھی رہے اور متعدد مالی سالوں کے بجٹ کی تجاویز کی تشکیل میں بھی کردار ادا کیا۔ انہوں نے عالمی بینک کے تعاون سے جاری ٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارم پروگرام کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایف بی آر میں بورڈ اِن کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، اور دیگر بورڈ ممبران نےامتیاز علی  سولنگی کی خدمات کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
 
***