Placeholder image

ایف بی آر نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن بلا رکاوٹ کا م کر رہا ہے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک مرتبہ پھر کہا  ہے کہ سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کیلئے  قومی پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور ٹیکس گزاروں کا مزید وقت ضائع کیے بغیراس سہولت کو بروئے کار لانا چاہیے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن ("NSTR") ایف بی آر نے ان ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے تیار کیا تھا جنہیں ایف بی آر اور مختلف صوبائی سیلز ٹیکس اتھارٹیز کو متعدد سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرانے تھے۔ کاروباری آسانی کو یقینی بنانے کے لیے جاری اس مہم کے تسلسل میں، اس اختراعی اقدام کا مقصد فائلنگ کے عمل کو آسان بنانا اور ڈیٹا انٹری کے عمل کو کم سے کم کرنا ہے۔ اسے کچھ خود خصوصیات کو شامل کرکے حساب کتاب کی غلطیوں کے خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
 
 جنوری 2022 میں اس کے آغاز کے بعد کچھ ٹیکس گزاروں نے نئے گوشوارے داخل کرنے میں مشکلات پیش آنے  شکایت کی۔ ان میں سے زیادہ تر مسائل ابتدائی طور پر سیکھنے کے عمل کی مشکلات اور نئے نظام کو سمجھنے کی وجہ سے سامنے آئے۔ اس لیے ہموار منتقلی کو آسان بنانے کے لیے، ایف بی آر کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ٹیکس وکلاء کی آگاہی کے لیے مختلف ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت، ویڈیو ٹیوٹوریلز اور ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات کو اپ لوڈ کرنا شامل ہے۔ مزید برآں آئرس میں ایک نیا "کمپلینٹ" کا ٹیب بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس گزارایف بی آر ہیلپ لائن کے بجائے براہ راست اپنی شکایات درج کر سکیں۔ اس طرح رپورٹ کیے گئے تمام مسائل کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کی طرف سے تجویز کردہ اضافی نئی خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں۔
    
اس قومی پلیٹ فارم سے مستفید ہوتے ہوئے دسمبر 2020 کیلئے داخل کیے گئے 159,503 ریٹرن کے مقابلے دسمبر 2021 کے ماہ کیلئے کل 161,379 سیلز ٹیکس گوشوارے فائل کیے گئے۔ نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن میں ابھی تک کوئی تکنیکی رکاوٹ سامنے نہیں آئی۔ لہذا، باقی تمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ توسیع شدہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے گوشوارے داخل کریں کیونکہ ایف بی آر کی جانب سے مزید