ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف بی آر کے افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز
اسلام آباد، 19 اکتوبر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر مجاز پریس بیان جاری کرنے اور سرکاری کام روکنے کی کال دینے پر ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) کے دو افسران کو معطل کر دیا ہے جن میں سے ایک افسر گریڈ 20 اور دوسرا افسر گریڈ 19 میں تعینات ہے- جبکہ گریڈ 20 کے دو دیگر افسران کو مزید تحقیقات کے لیے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز واپس بلا لیا گیا ہے۔
متعلقہ افسران کا یہ طرزِ عمل بادی النظر میں سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 2026 کے قواعد 23 اور 26 کی خلاف ورزی ہے جو کہ قاعدہ 34 کے تحت مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
ایف بی آر واضح کرتا ہے کہ اس نوعیت کے طرزِ عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور متعلقہ افسران کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت ضروری محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔