Placeholder image

چیئرمین ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو صنعتی نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے اور تمام زیر التوا مسائل حل کرنے کی ہدایات دے دیں۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
چیئرمین ایف بی آر  نے فیلڈ فارمیشنز کو صنعتی  نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے اور تمام زیر التوا مسائل حل کرنے کی ہدایات دے دیں۔
***
کراچی، 14 اکتوبر 2026ء:
 چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بدھ کے روز  فیْدریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں  کے دوران چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ متعلقہ صنعتوں کے نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے ون آن ون اجلاس منعقد کیا کریں اور تمام زیر التوا مسائل حل کریں۔
وزیراعظم  پاکستان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر کی اعلیٰ قیادت پورا  ہفتہ کراچی میں موجود رہے گی تا کہ وہاں کی صنعتی و کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔اجلاس کے دوران چیئرمین نے کراچی کے گذشتہ  دورہ کے دوران کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جن کاموں پر عمل درآمد جاری ہے، انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
 
تجارتی تنظیموں نے مزید حل طلب مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ایف بی آر کی متحرک قیادت کو سراہا اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کے شرکاء کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور ان کے مثبت اثرات  کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
 
اس موقعہ پر چیئرمین نے  کہا کہ کاروباری برادری  کی رائے ایف بی آر کی ورکنگ کی تشکیل نو میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے ۔