ایف بی آر
٭٭٭٭٭
پریس ریلیز
٭٭٭٭٭
ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ 30 مئی کو کھلے رہیں گے
٭٭٭٭٭
اسلام آباد؛29 مئی 2026
ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ھدایت جاری کی ہے کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (LTOs)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (MTOs)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (CTOs)اور علاقائی ٹیکس دفاتر (RTOs) ہفتہ 30 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے۔
یہ دفاتر 30 مئی 2026 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے