Placeholder image

لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ - کسٹمز

لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ - کسٹمز

معززممبران کی ذمہ داریوں کی تفصیل (لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ کسٹمز)

ممبر (لیگل - کسٹمز)

سپریم کورٹ کے سامنے ہائی کورٹ اور سی پی ایل اے کے سامنے اپیل /ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔

اپنی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں، پیرا وار کمنٹس جمع کرتے ہیں، اور کسٹمز سے متعلق مختلف عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کرتے ہیں۔

فیلڈ میں واقع دفاتر اورفیڈرل ٹیکس آفس (ایف ٹی او)کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہیں تاکہ ایف ٹی او کو رپورٹس جمع کروا سکیں۔ صدر کے سامنے ایف ٹی او کی سفارشات پر عملدرآمد جمع کروائیں اور کسٹمز سے متعلق معاملات کا ایف ٹی او کے سامنے جائزہ لیا جاسکے۔

کسٹمز سے متعلق کیسز پر لاء ڈویژن اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہیں۔

ایف بی آر پینل میں ایڈووکیٹ کی نامزدگی کے لیے وزارت قانون کو ان کے ناموں کی سفارش کرنے، کسٹم کیسز میں اے ایس سی اور اے او آرز کی تقرری، پینل پر قانونی مشیر اور ایڈووکیٹ کی کارکردگی اور ان کی فیس کے معاملات کو سُپرد کرنے اور ان کی کارکردگی کی نگرانی سے متعلق معاملات میں فیلڈ دفاتر کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں۔

اپیل مینجمنٹ پروسیسنگ سسٹم اور لٹیگیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سامنے زیر التواء مقدمات کی فہرست کو برقرار رکھتے ہیں اور اسے مرحلہ وار اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سامنے زیر سماعت مقدمات کو ختم کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورسز کی کارکردگی کی نگرانی کرتے ہیں۔

کلکٹر (اپیل) کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں اور ان کی ذمہ داریوں کو آسان بناتے ہیں ۔

عدالتوں کے اہم فیصلوں کو فیلڈ دفاتر میں بھیجتے ہیں اور انہیں ویب سائٹ پر رکھتے ہیں۔

کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہیں اور بورڈ کے وہ کام سرانجام دیتے ہیں جو کہ بورڈ ان کے سپرد کرتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے تفویض کردہ کوئی دوسری ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

بی ممبر (اکاؤنٹنگ - کسٹمز)

آڈٹ رپورٹس/پرفارمنس آڈٹ رپورٹس/ کسٹمز سے متعلقہ کیسز میں خصوصی مطالعاتی رپورٹس پر پی اے سی/ڈی اے سی سے متعلق تمام معاملات طے کرتے ہیں۔

مختص اکاؤنٹس(اے جی پی آرکے ساتھ گرانٹس) پر پی اے سی/ ڈی اے سی سے متعلق تمام معاملات حل کرتے ہیں۔

کسٹمز سے متعلق معاملات میں ہر مالی سال کے لیے ڈی اے سی سے متعلق تمام معاملات کو نمٹاتے ہیں جو کہ مینجمنٹ/ایم ایف ڈی اے سی (میمورنڈم فار ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی) کی رپورٹ اور مالیاتی گوشواروں کی مالی تصدیق (ریونیو اجزاء) سے متعلق ہوں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ساتھ آڈٹ سے متعلق معاملات میں اور اس کے برعکس کسٹمز سے متعلق معاملات میں رابطہ قائم کرتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی طرف سے تفویض کردہ کوئی دوسری ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔