Placeholder image

ایف بی آر سے آن لائن رابطہ کریں

کسی بھی فرد کو آن لائن سوال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی

  • کیس کا عنوان
  • شکایت کنندہ کا نام
  • قومی شناختی کارڈ نمبر/ پاسپورٹ نمبر/نیشنل ٹیکس نمبر/ایس ٹی آر این
  • کمپنی کا نام(اگر ضروری ہو)
  • موبائل نمبر
  • ای میل ایڈریس

دوسرے نمبر پر سوال سے متعلقہ مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی:

  • کس کیٹیگری سے آپ کے سوال کا تعلق ہے یعنی کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز، فیڈرل ایکسائز
  • آپ کے سوال کی سب کیٹیگری یعنی کہ اکاؤنٹنگ کی غلطی، نام کی درستگی وغیرہ

دیئے گئے باکس میں بھی سوال کی تفصیلات ٹائپ کی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ کے سوال سے متعلقہ کوئی دستاویز ہو تو اسے بھی ساتھ منسلک کریں۔

سوال جمع کروانے کے لیے "جمع کروائیں" پر کلک کریں۔