Placeholder image

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی

ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکے  کلچر کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گزاروں  کے تعاون سے اس کے حصول کیلئے  سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ  سال گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ٹیکس گزاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے   رواں سال گوشوارے داخل کرانے  کیلئے آئیرس پورٹل کو جولائی 2021 سے فعال کر دیا گیا تھا  ۔

ایف بی آر نے  تمام ٹیکس گزاروں کو یا ددہانی کرائی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنی قانونی ذمہ داری نبھائیں  اور30 ستمبر 2021 تک ٹیکس گوشوارے لازمی داخل کر لیں تاکہ  آخری تاریخوں میں سسٹم  پر پڑنے والے دباؤ سے بچا جا سکے۔ایف بی آرنے ایک مرتبہ دوبارہ واضح کیا ہے کہ  انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مقررہ  تاریخ میں  توسیع نہیں کی جائے گی۔