Placeholder image

پریس ریلیز

وزیر اعظم آفس کی ایک ٹیم نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم کے اسٹریٹجک روڈ میپ انیشیٹیو پر پیشرفت کا جائزہ لیا. اسٹریٹجک روڈمیپ کا مقصد اہم وزارتوں میں سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو بہتر کرنا ہے۔ ٹیم جس میں گورننس ریفارم کے بین الاقوامی ماہر سر مائیکل باربر بھی شامل تھے، نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 
 
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے سر مائیکل باربر کو بتایا کہ ایف بی آر کامیابی سے اپنے ریونیو کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز امجد زبیر ٹوانہ نے ٹیم کو تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کے اہم اقدامات بشمول ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن کے بارے میں بتایا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن فیض الٰہی میمن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر اسٹریٹجک روڈ میپ کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔