Placeholder image

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا اور ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
و
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر ٹیم کی جانب سے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو ایف بی آر کی جانب سے محصولات بڑھانے کیلۓ اٹھاۓ گئے مختلف اقدامات پر ایک جامع بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2022 کے ماہانہ محصولات کے اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں اور انشا اللہ ستمبر 2022 تک کا سہ ماہی ہدف بھی حاصل کر لے گا۔ ایف بی آر نے یہ اعلی کارکردگی سیلاب کی وجہ سے معاشی سست روی، مہنگائی کی وجہ سے طلب میں کمی، درآمدات میں نمایاں کمی کے باوجو اور پی او ایل کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے بغیر صاصل کی ہے۔

وزیر خزانہ نے مقررہ اہداف کو پورا کرنے میں ایف بی آر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے ایف بی آر ٹیم کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایف بی آر ٹیم کو کہا کہ وہ تیزی سے بدلتی معاشی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے خود کو تیار کریں۔ انہوں نے ایف بی آر ٹیم سے کہا کہ وہ مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کیلۓ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ وفاقی وزیر  نے رواں مالی سال میں امیروں پر ٹیکس لگا کر براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس اور کیپٹل ویلیو ٹیکس) کا حصہ بڑھانے کے ایف بی آر کے اقدام کی تعریف کی

وزیر خزانہ نے ٹیکس پالیسیاں وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں ٹیکس دہندگان سے رابطوں اور انِ کی آرء کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔