Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Last and final date to file Income Tax Returns

The Federal Board of Revenue (FBR) has made it clear to all taxpayers that the date for filing annual income tax returns will not be extended further, therefore the taxpayers are directed to submit returns before December 8, 2020.

FBR has taken several steps to facilitate the taxpayers to facilitate the submission of income tax returns. A new simple return form for the tax year 2020 has been introduced.

Under the steps, taxpayers can submit annual returns with guidance through the new Wizard-based simple web interface. The FBR has clarified that all such persons have been identified who are not filing their returns despite having taxable income and such persons as Expenses are more than taxable income but they have shown their income less than taxable income in their annual statements.

The FBR database contains details of the expenses and income of all such persons. The FBR is giving all such people one last chance to submit their tax returns according to their true expenses and income, otherwise, they will be prosecuted according to the law.

Video tutorials are available on the FBR website for guidance on how to file tax returns, and in case of any problem, help can be sought from the FBR Helpline It is pertinent to mention that filing an income tax return is mandatory for anyone with an annual income of Rs 600,000 or more.

 

ٹیکس گزار سالانہ ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر سے قبل جمع  کرا لیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے 8 دسمبر 2020 سے پہلے جمع کرا لیں ۔ مزید واضح کیا ہے کہ گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں آسانی کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ٹیکس سال 2020 کے لئے نیا آسان ریٹرن فارم متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیکس گزار نئے وزرڈ بیسڈ آسان ویب انٹرفیس کے ذریعے راہ نمائی کے ساتھ سالانہ گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیکس آسان ایپ  پر سمارٹ فون  کے ذریعے بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایسے تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو کہ قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود گوشوارے جمع نہیں کرا رہے اور ایسے افراد جن کے اخراجات قابل ٹیکس آمدنی سے زائد ہے مگر انہوں نے سالانہ گوشواروں میں اپنی آمدن قابل ٹیکس آمدنی سے کم ظاہر کی ہے۔ایف بی آر کے ڈیٹابیس میں ایسے تمام افراد کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات مو جود ہیں۔ ایف بی آر ایسے تمام افراد کو آخری موقع فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے صحیح اخراجات اور آمدن کے حساب سے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی راہ نمائی کے لئے ویڈیو ٹیو ٹوریلز ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کسی بھی دشواری پیش آنے پر ایف بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 یا ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے مدد لی جا سکتی ہے۔ یاد رہے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ہر اس شخص پر لازم ہے جس کی سالانہ آمدن چھ لاکھ یا اس سے زائد ہے۔

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Oct 31, 2020