Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR seizes non-duty paid Cigarettes

As a part of the ongoing crackdown against illicit cigarette trade in light of the directions of the Director General Dr. Bashirullah Khan, the Directorate of Intelligence and Investigation-IR, Lahore raided / searched different premises situated at District Sheikhupura. During the raid / search, three hundred cartons of non-duty paid locally manufactured cigarettes of different brands namely Kisan, Classic, OK, Hitler etc. manufactured/produced by the different manufacturers were found and accordingly seized under the relevant provision of Federal Excise Act, 2005. The Directorate of the I & I-IR Lahore has intensified operation against businesses dealing in non-duty paid locally manufactured and counterfeit cigarettes as well as un-registered persons making taxable supplies operating without being registered under the Sales Tax Act, 1990 and Federal Excise Act, 2005 thus causing huge revenue loss to the national exchequer.

ایف بی آر کا نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس فروخت کے خلاف آپریشن

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر اللہ خان کی ہدایات پر سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن، انلینڈ ریونیو، لاہور نے 16 ستمبر 2020 کو ضلع شیخوپورہ کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر چھاپوں اور تلاشی کے دوران مختلف تیار کنندگان کے مقامی طور پر تیار کئے ہوئے کسان، کلاسک، او کے، ہٹلر وغیرہ نامی مختلف برانڈز کے بغیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹ کے تین سو (300) کارٹن برآمد کر کے فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005، کی متعلقہ دفعات کے تحت قبضے میں لے لئے گئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی آر، لاہور کی جانب سے بغیر ڈیوٹی ادا شدہ مقامی طور پر تیار کئے گئے جعلی سگریٹ کا کاروبار کرنے والوں اور سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005، کے تحت رجسٹریشن کرائے بغیر قابل  ٹیکس اشیاء بنانے والے  افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں کیونکہ یہ لوگ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR (FATE)
Sep 17, 2020