Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Eulogy in remembrance of martyred employees of FBR due to Covid-19 arranged

Federal Board of Revenue arranged a eulogy in remembrance of martyred officers and staff due to Covid-19. On this occasion, Secretary Finance Naveed Kamran Baloch, Chairperson FBR Nausheen Javaid Amjad and other senior officers and officials of FBR participated in the eulogy.

Prayers were offered for the departed Muhammad Zahid Khokhar, a Pakistan Customs grade-22 officer and other officers and officials of FBR. A special tribute was also paid by the participants on the services of the martyred officers and staff for the organization and country, who continued to work for the collection of revenue despite outbreak of corona virus throughout the country. So far, 30 employees of FBR have embraced martyrdom due to Covid-19. These officers and officials worked at FBR HQ and its Field Offices.

 

eulogy for fbr employees

ایف بی آر کے شہید ہونے والے افسران و ملازمین کے لئے خصوصی تقریب اور دعا کا اہتمام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کووڈ 19 کے باعث شہید ہونے والے افسران و سٹاف ملازمین کے لئے خصوصی تقریب اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر  سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ ، چئیر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد اورایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے دعا میں شرکت کی۔

تقریب میں خصوصی طور پر شہید ہونے والے پاکستان کسٹمز گریڈ 22 کے افسر محمد زاہد کھوکھر اور دوسرے شہدا کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔ مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کرونا وبا کے پھیلاو کے باوجود سرکاری ذمہ داریا ں بھر پور طریقے سے ادا کیں اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی اور ملک کے لئےریوینیو اکھٹا کرتے رہے۔ اب تک ایف بی آر کے 30 ملازمین کرونا وبا کے با عث شہید ہو چکے ہیں جن کا تعلق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اور اس کےفیلڈ دفاتر سے تھا۔

اس موقع پر ایف بی آر افسران و سٹاف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف بی آر  حکومت کے وسائل میں اضافہ کے لئے  کو شش زوروشور سے جاری رکھے گا تا کہ عوام کی صحت و فلاح اور دیگر حکومتی کاموں میں صرف کیا جا سکے۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Jun 19, 2020