Placeholder image

سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات

سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے  کے لیے پہلا قدم  آپ کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ رجسٹریشن ہے۔

ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن سے آپ کو  سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (STRN) یا صارف کی آئی ڈی اور پاس ورڈ ملتا ہے۔ ان کوائف کے ساتھ آپ ای فائل پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کے لیے یہی آن لائن پورٹل استعمال ہو گا۔

آن لائن سیلز ٹیکس کا گوشوارہ صرف ای فائل پورٹل میں لاگ ان ہو کر ہی جمع کروایا جا سکتا ہے۔

سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا خودکار نظام یکم جولائی 2019ء سے موثر ہو چکا ہے، اس کی بدولت Iris پورٹل کے ذریعے سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔ صرف ایسے افرادہی سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں جن کے پاس Iris پورٹل کے فعال کوائف موجود ہیں۔