Placeholder image

انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن

ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات

رجسٹریشن کے متعلق کچھ اہم باتیں

کسی فرد، کمپنی یا AOP یاغیرملکی کو اس وقت رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا جب وہ IRIS  پورٹل پر  موجود ہوں گے۔

FBR کے ساتھ ای انرولمنٹ کے ذریعے آپ کو نیشنل ٹیکس نمبر یا  رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ ملتا ہے۔

ایک فرد کی حیثیت سے رجسٹریشن پر 13 ہندسوں والا قومی شناختی کارڈ نمبر نیشنل ٹیکس نمبر یا رجسٹریشن نمبر کے طور پر استعمال ہو گا۔

AOP یا کمپنی  کا نیشنل ٹیکس نمبر یا رجسٹریشن نمبر  ای انرولمنٹ کے بعد ملنے والا 7 ہندسوں والا NTN ہوتا ہے۔

ان تفصیلات کے ساتھ IRIS پورٹل، آن لائن انکم ٹیکس سسٹم،  تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو کہ آن لائن انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کا واحد ذریعہ ہے۔