Placeholder image

ایف بی آر نے اگست میں 35 فیصد اضافہ کے ساتھ ہدف سے بیس ارب روپے زیادہ محصولات جمع کرلئے۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ایف بی آر نے اگست میں 35 فیصد اضافہ کے ساتھ ہدف سے بیس ارب روپے زیادہ محصولات جمع کرلئے۔
***
تمام تر مشکلات کے باوجود ٹیم ایف بی آر کی زبردست کوششوں کی بدولت ایف بی آر نے اگست 2023 میں 649 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 669 ارب روپے کے خالص محصولات جمع کر لئے ہیں۔ اگست میں 42 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جبکہ گذشتہ سال اسی مہینے میں 38 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ 
 
پہلے دو مہینوں کے دوران ایف بی آر نے 1183 ارب روپے کے تفویض کردہ ہدف کے مقابلہ میں 1207 ارب روپے کے محصولات جمع کئے ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 488 ارب روپے جمع کئے ہیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصہ کے دوران 347 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے جو کہ 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ سیلز ٹیکس کی وصولی میں 16 فیصد گروتھ حاصل کی گئی اور اس مد میں 473 ارب سے زائد اکٹھے کئے گئے جبکہ جولائی اور اگست 2022 میں اس مد میں 407 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 80 ارب روپے جمع کئے گئے جو 57 فیصد کی گروتھ ظاہر کرتا ہے۔ ان لینڈ ریونیو ٹیکسسز کی مد میں مجموعی طور پر 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
 
تاہم د رآمدات میں کمپریشن کی وجہ سے کسٹمز ڈیوٹیز کی کلیکشن میں فرق پڑا ہے۔ جولائی اور اگست 2023 میں اس مد میں 161 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں جو کہ 2022 میں اسی عرصہ کے دوران 151 ارب روپے تھے۔ یہ 10 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ 
 
ٹیم ایف بی آر نہ صرف رواں مالی سال کے تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنے بلکہ اس کو عبور کرنے  کے لئے پر عزم ہے۔
 
***