Placeholder image

ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے میں 43 فیصد کے غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ایف بی آر
***
پریس ریلیز
***
ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے میں 43 فیصد کے غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا۔
***
ایف بی آر نے ڈومیسٹک ٹیکسز میں  43   فیصد اور مجموعی شرح نمو میں 37  فیصد اضافہ کے ساتھ مسلسل چوتھے مہینے محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ جولائی سے اکتوبر 2023   کی مدت کے دوران ایف بی آر نے 2682   ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 2748   ارب روپے جمع کئے ہیں۔(2022 میں اسی مدت کے دوران 2159 ارب روپے جمع کئے گئے تھے) یوں ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ جمع کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے اکتوبر 2023 کا ہدف حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔ اکتوبر 2022 کے دوران 516 ارب روپے جمع کئے گئے تھے جبکہ اکتوبر 2023  میں 707   ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے چار ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں۔گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 113 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔
 
ٹیکس سال 2023 کے لئے 31 اکتوبر 2023 تک  تقریباً 2.9  ملین گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں۔جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران2.57 ملین  گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جو کہ 330,000 فائلرز کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے افسران اور ملازمین کی غیر معمولی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ ایف بی آر رواں مالی سال کے آئندہ  مہینوں کے لئے تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے  کے لئے پرعزم ہے۔