Placeholder image

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات۔

ایف بی آر
*
پریس ریلیز
*
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات۔
 
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے جمعہ کو آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سکریٹری نعیم میر اور دیگر سینئر نمائندے شامل تھے۔
 
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ معاون خصوصی براۓ خزانہ طارق باجوہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوطارق محمود پاشا، ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
 
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے تاجر برادری کی طرف سے اپنے حصہ کے ٹیکسز قومی خزانہ میں جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملک کی معیشت  کے لئے اضافی ریونیو اکٹھاکیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجربرادری اور بزنس کمیونٹی کی معیشت کے لئے خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی مجموعی بہتری کے لئے تاجروں کو کاروبار کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
  
 وفد نے وزیر خزانہ کو تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی اور آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ کے اہداف پورے کرنے میں بھرپور تعاون کرے گی۔ وفد نے آئندہ بجٹ کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں جن کاوزیر خزانہ نے خیرمقدم کیا۔