Placeholder image

ایف بی آر نے ریٹائرڈ ہونے والے چئیرمین ایف بی آر کی خدمات کو سراہا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ہیڈ کوارٹر سے ریٹائرڈ ہونے والےچئیرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی کی خدمات کو بورڈ- ان- کونسل  اجلاس میں سراہا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو  ڈاکٹر وقار مسعو د اور ایف بی آر کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران ایف بی آر نے محمد جاوید غنی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لئےنیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی برائے ریونیوڈاکٹر وقار مسعود نےمحمد جاوید غنی  کی بطور چئیرمین کارکردگی کو سراہا۔ محمد جاوید غنی نے افسران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر نئے چئیرمین کی لیڈرشپ میں اہداف کے حصول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھے گا۔