Placeholder image

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات۔

ایف بی آر
*
پریس ریلیز
*
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات۔
 
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کواسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔  وفد میں آئی آئی اے کے سینئر نائب صدر کریم عزیز ملک،نائب صدر عثمان شوکت، شیخ عامر وحیداور دیگر اراکین  شامل تھے۔
 
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوطارق محمود پاشا، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ ،ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ،چیئرمین ایف بی آر عاصم احمداور وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
 
اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے اراکین نے ملاقات میں وفاقی دارالحکومت میں بزنسز کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چھوٹا شہر ہونے کے باوجود اسلام آبادملک کی معیشت میں اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے اور یہ تیزی سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنتاجا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صنعتیں حکومت کی طرف سے مناسب سرپرستی ملنے پر ترقی کرسکتی ہیں جس سے روزگارکے نئے مواقع پید اہوں گے۔
 
 وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ملک کی معیشت میں تجارتی شعبہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جیسے  شعبوں کو ترقی دینے کے لئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے وقت تاجر برادری کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو ہمیشہ انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ایک بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے  کے لئے اقدامات اٹھاۓ جا رہے ہیں۔