Placeholder image

کسٹمز سے متعلق بنیادی باتیں

کسٹمز سے متعلق بنیادی باتیں

رجسٹریشن اور کسٹمز کے متعدد طریقہ ہائے کار 
پر عملدرآمد سے قبل  ضروری ہے کہ اس سارے عمل کے بارے میں بنیادی آگاہی حاصل کی جائے۔ اس سے یہ ہو گا کہ آپ نہ صرف  ان تمام امور کو باآسانی بلکہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق انجام دے سکیں گے۔

پاکستان کسٹمز کے فرائض منصبی

پاکستان کسٹمز  کا بنیادی کام مندرجہ ذیل امور کو قانون کے مطابق سرانجام دینا ہے:

  • قانونی طورپر جائز  سامان کی درآمد و برآمد
  • تجارت میں آسانیاں پیدا کرنا
  • تجارت کی نگرانی کرنا
  • ممنوعہ اشیاء کی تجارت کو روکنا
  • محصولات جمع کرنا

بنیادی اصطلاحات

اکاؤنٹ

اکاؤنٹ سے مراد  تمام کھاتے، ریکارڈز، خط وکتابت،  بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی سٹیٹمنٹس

ایکٹ

ایکٹ سے مراد کسٹمز ایکٹ 1969ء(1969ءکا چوتھا ایکٹ)

مجاز افسر

مجاز افسر سے مراد کوئی بھی اعلیٰ درجے کا افسر

کلکٹر

کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر، ڈپٹی کلکٹر اور اسسٹنٹ کلکٹر سے مراد بالترتیب کسٹمز کا کلکٹر، کسٹمز کا ایڈیشنل کلکٹر،  کسٹمز کا ڈپٹی کلکٹر اور کسٹمز کا اسسٹنٹ کلکٹر ہیں،  ان کی تعیناتی کسی مخصوص علاقے کے حوالے سے ہوتی ہے۔

ڈیوٹیز

ڈیوٹیز سے مراد  کسٹمز ایکٹ 1969ء کے فرسٹ شیڈول کے تحت لاگو ہونے والے واجبات ہیں۔

درآمد کنندہ

درآمد کنندہ سے مراد کوئی بھی ایسا فرد ہے جو اشیاء درآمد کرتا ہے

پاکستان کسٹمز کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم

پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے مراد  کسٹمز ایکٹ 1969ء کے سیکشن 2 کی شق آئی اے کے تحت بنایا جانے والا کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہے

وہیکل

"وہیکل" سے مراد کوئی بھی موٹر کار، موٹر سائیکل، وین، مائیکروبس،  بس، پک اپ، جیپ، ٹرک،  خودکار کاروان،  ٹریلر یا سیمی ٹریلر والا ٹریکٹر یا کاروان ہے۔

کسٹمز کے حوالے سے  مزید تصورات کے بارے میں آگاہی اور وضاحت کے لیے دیکھیں: